انفوٹینمنٹ

میرے ہونٹوں کو بوٹاکس کی ضرورت نہیں، ایمان علی

اداکارہ کے مطابق انہوں نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی

Web Desk

میرے ہونٹوں کو بوٹاکس کی ضرورت نہیں، ایمان علی

اداکارہ کے مطابق انہوں نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ ایمان علی نے  بتایا کہ انہیں انڈسٹری کے کئی اداکار شادی کی پیشکش کر چکے ہیں۔

 ایک شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران ایمان علی نے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔ شو کے دوران میزبان نے ایک گیم کھیلا جس میں اداکارہ کو سچ پر مبنی جوابات دینے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی اداکارہ کے راز افشا نہیں کر سکتیں کیونکہ یہ ان کی عادت میں شامل نہیں ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداکارائیں مداحوں کے سامنے ہیں اور ان کے چہرے دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کون کتنے فیصد قدرتی خوبصورتی کی حامل ہے۔

ایمان علی نے کہا کہ انہوں نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی اور انہیں انجکشن سے بہت ڈر لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں قدرتی طور پر بہت خوبصورت ہوں اور میرے ہونٹوں کو بھی بوٹاکس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔‘

جب ان سے پروپوزلز کے بارے میں پوچھا گیا تو ایمان علی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کیا وہ صرف ایک نام لے سکتی ہیں؟ 

انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد اداکار انہیں شادی کی پیشکش کر چکے ہیں، لیکن ان میں سے ایک نے سب سے زیادہ اصرار کیا تھا۔

نام ظاہر کیے بغیر ایمان علی نے بتایا کہ انہیں اس اداکار کی کچھ حرکتیں پسند نہیں آئیں، اگرچہ اس نے بہت سنجیدگی سے شادی کی پیشکش کی تھی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اداکار اب شادی شدہ ہیں۔

امتیاز اور ایمان کی قربتوں کی گونج

یہ بات 2014 کی ہے جب بھارتی میڈیا میں امتیاز علی اور ایمان علی کے درمیان محبت کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات ممبئی کے ایک فلمی ایونٹ میں ہوئی، جہاں ان کی مشترکہ دلچسپیاں اور فنون لطیفہ سے محبت نے انہیں ایک دوسرے کے قریب کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ایمان علی اپنے پراجیکٹس کی وجہ سے ممبئی آیا جایا کرتی تھیں اور اس دوران ان کا امتیاز سے قریبی تعلق بن گیا۔ لیکن ہر کہانی میں مشکلات بھی ہوتی ہیں۔ 2015 تک دونوں کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ کی خبریں بھی سامنے آنے لگیں۔

کہا جاتا ہے کہ امتیاز علی نے ایمان کی وجہ سے اپنے کچھ پرانے دوستوں سے دوری اختیار کر لی تھی لیکن وقت کے ساتھ امتیاز کا رویہ بدلتا گیا۔

ایک دوست نے بتایا تھا کہ پچھلے چند ماہ کے دوران امتیاز نے اپنے پرانے دوستوں سے دوبارہ ملنا جلنا شروع کیا اور ان کی شخصیت میں تبدیلی آئی۔

امتیاز علی کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ‘محبت ایک پیچیدہ چیز ہے، جسے سمجھنا آسان نہیں۔ میں نے اپنی فلموں میں بھی یہی دکھانے کی کوشش کی ہے‘۔

دوسری طرف ماضی میں ایمان علی نے کبھی کھل کر امتیاز علی کے بارے میں بات نہیں کی۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی زندگی اور کیریئر کو ترجیح دی اور ایک مضبوط خاتون کے طور پر اپنی پہچان بنائی لیکن ان کی ممبئی کی آمد و رفت کم ہونے کی خبریں آتی رہیں، جس سے یہ اشارہ ملا کہ دونوں کے تعلقات شاید ویسے نہ رہے جیسے پہلے تھے۔

ایمان علی نے اپنی شادی کے بعد کچھ عرصہ قبل پاکستان میں ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی 8 سالہ محبت کے رشتے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا اور اس شخص کے نام کے شروع کے حروف اور بہت سی نشانیاں بھی بتائیں جن کا سرا امتیاز علی سے ہی جا کر ملتا ہے۔

ایمان علی کا کہنا تھا کہ وہ جس شخص کے ساتھ محبت کے رشتے میں بندھی رہیں اس شخص کا اور ایمان علی کا ’سر نیم‘ یعنی ’علی‘ ایک جیسے تھے، جبکہ دونوں کے ناموں کے شروع کے حروف بھی ایک جیسے تھے۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ بھارت کے مشہور شخص سے انکا یہ تعلق 8 برس رہا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ایک بہترین شخص تھا۔

سال 2014ء میں رندیپ ہوڈا اور عالیہ بھٹ کی فلم ’ہائی وے‘ کی تشہیر کے دوران ایک صحافی نے امتیاز علی پاکستانی ماڈل واداکارہ ایمان علی کے ساتھ افیئر کے سوال پر امتیاز علی نے کہا کہ فی الحال اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

تازہ ترین