شادی کے بعد پہلی افطار، ماورا کو وزن کی فکر ستانے لگی
اداکارہ نے انواع و اقسام کے لوازمات سے بھرپور افطار دسترخوان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اچانک شادی کر کے سب کو حیران کرنے والی اداکارہ ماورا حسین شادی کے بعد اپنا پہلا رمضان بھرپور طریقے سے انجوائے کررہی ہیں جس کا اظہار ان کی سوشل میڈیا پوسٹ سے ہوتا ہے تاہم ایسے میں بھی دھان پان سی اداکارہ کو اپنے وزن کی فکر لاحق ہے۔
بالی وڈ فلم ‘صنم تیری قسم‘ کی ہیروئن ماورا حسین نے گزشتہ ماہ لاہور میں اپنی دیرینہ محبت امیر گیلانی سے شادی کی تھی جس کے بعد کئی روز تک سوشل میڈیا ان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سے بھرا رہا۔
اب ماورا رمضان المبارک کے روزے رکھ رہی ہیں جو پاکستان میں 2مارچ سے شروع ہوا ہے، ماورا نے شادی کے بعد اپنی پہلی افطاری کی پوسٹ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔
اداکارہ ویسے بھی جب بھی کوئی تصویر یا ویڈیو پوسٹ کرتی ہیں تو ان کے مداح ان کی زندگی کی نئی پیش رفت دیکھنے کے لیے ان کے اکاؤنٹ کا رخ کرتے ہیں۔
اب رمضان المبارک کے مقدس اور خاص موقع پر بھی اداکارہ نے اپنی پہلی افطاری مناتے ہوئے ایک شادی شدہ خاتون کی حیثیت سے اپنی نئی زندگی کا نظارہ فراہم کیا۔

تصویر میں دیکھا گیا کہ ماورا کے شیئر کردہ افطار دسترخوان میں انواع و اقسام کے پکوان موجود تھے جس میں مختلف اقسام کے پکوڑے، فروٹس کپ، دہی بڑے، فروٹ چاٹ، چکن منچورین اور فرائیڈ رائس، سموسے رولز اور دیگر اسنیکس نمایاں تھے۔
اتنے ڈھیر سارے لذیذ پکوان کو دیکھ کر اداکارہ کو اپنے وزن کی فکر بھی ستانے لگی اور اسٹوری میں انہوں نے شیئر کیا کہ 'میں پہلی افطاری پر اضافی وزن بڑھاتے ہوئے' ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ یہ افطاری ان کی بہن عروہ نے تیار کروائی ہے۔
ماورا نے اپنا پہلا افطار اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کیا اور اس پر اللہ کا شکر بھی ادا کرتی نظر آئیں۔
خیال رہے کہ کئ سال کے تعلق کے بعد اداکارہ نے فروری 2025 میں اپنی زندگی کے سب سے اہم چیپٹر کا آغاز کرتے ہوئے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کی تھی۔
دونوں نے پہلے ڈراما 'ثبات' میں ایک ساتھ کیا جس کے بعد ڈراما 'نیم' میں بھی بطور جوڑی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کا اعلان ان کے نکاح کی تصاویر سے ہوا جو 5 فروری کو لاہور میں ماورا حسین کے گھر پر منعقد ہوا۔
نکاح کے بعد شیندی کی تصاویر شیئر کی گئیں جس میں مہندی ایونٹ اور رخصتی ایک ساتھ ہوئی اور پھر دعوت ولیمہ کا اہتمام امیر گیلانی نے اپنے خاندانی فارم ہاؤس 'گیلانی ہاؤس' میں کیا۔