کیا پیٹ گھر چھوڑ آئیں؟ آریز احمد حاملہ خواتین کے حق میں بول پڑے
آریزکا حبا بخاری پر پریگننسی کے دوران ہونے والی تنقید پر سخت ردِعمل
پاکستانی اداکار آریز احمد نے اپنی اہلیہ و اداکارہ حبا بخاری کی پریگننسی کے دوران ہونے والی تنقید پر اب ردِعمل دیتے ہوئے ٹرولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
'جان نثار' اور 'دیوانگی' جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حبا بخاری نے 2021 میں اداکار آریز احمد کے ساتھ ڈراما ' انتہائے عشق' میں بطور جوڑی کام کیا اور اس کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد 6 جنوری 2022 کو دونوں نے شادی کرلی۔
شادی کے 2 سال بعداس جوڑے نے دسمبر 2024 کو اپنی پہلی اولاد بیٹی کا خیر مقدم کیا جسکا نام آئینور (AYNUR) رکھا اور اس نام کا مطلب بتاتے ہوئے جوڑے نے مزید یہ بھی بتایا کہ یہ ایک ترکش نام ہے جسکا مطلب 'چاندنی' ہے۔
اگرچہ دونوں کیلئے یہ بہت بڑی خوشخبری تھی لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ جوڑا تنقید کا مرکز بنا رہا۔
28 ستمبر 2024 کو حبا بخاری نے سج دھج کر 'ہم اسٹائل ایوارڈز' میں شرکت کی جو انکی جانب سے جلد والدین بننے کے اعلان کے بعد پہلی پبلک اپیئرنس تھی۔
مداح حبا بخاری کے لُک کو دیکھنے کیلئے بے صبر تھے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں نظر آنے والا حبا بخاری کا لُک تعریف کے بجائے تنقید کا نشانہ بن گیا اور انکے لباس کو نازیبا قرار دیا گیا جس میں بیبی بمپ بالکل واضح تھا۔
اب بیٹی کی پیدائش کے بعد یہ جوڑا ایک ساتھ پھر سے انٹرویو دیتا نظر آیا جہاں دونوں دلچسپ باتیں کرتے دکھے۔
دورانِ گفتگو آریز احمد نے کہا کہ 'عورت اگر حاملہ ہے تو وہ باہر کیسے نکلے، کیا پیٹ گھر پر چھوڑ کر آجائے؟'
انہوں نے مزید کہا کہ 'اس دوران عورت کیا کرے، گھر سے باہر نکلنا چھوڑ دے، تصویریں نہ بنوائے، اگر ایک لڑکی 6 یا 8 مہینے تک کام کر رہی ہے تو یہ بہت بڑی بات ہے کہ وہ ایسے وقت میں بھی ہمت دکھا رہی ہے'۔
آریز احمد یہ بھی کہتے دکھے کہ 'عورت کو گھر کا کیوں کردیتے ہیں، کہیں نہ جائے عورت، آپ لوگوں کی مرضی سے زندگی گزارے بس، نہیں ایسا نہیں ہوسکتا'۔
آریز احمد کی گفتگو کے دوران ہی حبا بخاری نے کہا کہ 'مجھے اس معاملے پر تھوڑا سا بھی افسوس نہیں کیونکہ وہ میرا خود کا فیصلہ تھا، وہ میرا اور آریز کا بطور ایک جوڑا اکیلے آخری سفر تھا جو اب بیٹی کی پیدائش کے بعد ممکن نہیں، ہم پر ایک زمہ داری ہے، ہم اس طرح بغیر کسی فکر کے اکیلے گھومنے نہیں جاسکتے، کوئی مسئلہ نہیں کسی نے اگر تنقید کی'۔
-
فوڈ 7 منٹ پہلے
آج کھانے میں تندوری چکن بنائیں
-
انفوٹینمنٹ 17 منٹ پہلے
ناکام ڈیبیو، اکشے اور شاہد کے ساتھ کام کرنے والی یہ ہیروئن کون؟
-
انفوٹینمنٹ 38 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 1 گھنٹے پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا