ڈیوڈ وارنر بھارتی فلم کے ذریعے ایکٹنگ میں ڈیبیو کیلئے تیار
سابق آسٹریلوری کرکٹر بالی وڈ نہیں بلکہ تیلگو فلم میں اپنا جلوہ دکھائیں گے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے میدان کو خیر باد کہنے کے بعد بڑی اسکرین پر جلوہ دکھانے کو تیار ہے۔
تاہم یہ بات اتنی حیرت انگیز نہیں کہ وہ شوبز میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں بلکہ اصل حیرت کی بات تو یہ ہے کہ وہ کسی ہالی وڈ یا بالی وڈ فلم نہیں بلکہ ایک تیلگو فلم سے اپنا ایکٹنگ کریئر شروع کرنے والے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر تیلگو فلم 'رابن ہڈ' میں مختصر کردار کے ساتھ اپنی اداکاری کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں، وینکی کڈومولا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں نیتین اور شریلیلا بھی ہیں۔ فلم کو میتھری مووی میکر کے روی شنکر نے پروڈیوس کیا ہے۔
حیدرآباد میں جی وی پرکاش کی آنے والی فلم کنگسٹن کی پری ریلیز تقریب کے دوران ڈیوڈ وارنر کے بہت زیادہ متوقع کیمیو اپیئرنس کی تصدیق خود پروڈیوسر روی نے کی۔
تقریب ،جس میں اداکار نیتین اور ڈائریکٹر وینکی کڈومولا شریک تھے، اسی میں پروڈیوسر روی نے مداحوں کو اپنے آنے والے پروجیکٹ، رابن ہڈ کے بارے میں اپ ڈیٹ دی۔
انٹرٹینمنٹ ورلڈ کے لیے ایک بڑی خبر بریک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ڈیوڈ وارنر نے فلم میں ایک کیمیو کیا ہے، یہ دلچسپ ہوگا'۔
ساتھ ہی پروڈیوسر نے فوری طور پر ہدایت کار وینکی کڈومولا سے ان کی اجازت کے بغیر اس معلومات کا انکشاف کرنے پر معذرت بھی کی۔
بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹ فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے ساتھ ڈیوڈ کی وابستگی کی بوجہ سے کرکٹر کو تیلگو ریاستوں میں بڑے پیمانے پر مداحوں کی وسیع تعداد پسند اور فالو کرتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کرکٹر اکثر تیلگو سنیما کی تعریف بھی کرتے نظر آئے ہیں، ان کی وائرل ہونے والی انسٹاگرام ریلز نے انہیں اللو ارجن کے گانے 'آل ویکونتھا پورمولو' اور پشپا کے ٹریکس پر جھومتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
ان کے اس اقدام نے بھی انہیں فلم بینوں کے درمیان مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ نے ستمبر 2024 میں اپنے کیمیو کی عکس بندی کروائی جب فلم کی شوٹنگ آسٹریلیا میں ہو رہی تھی۔
اس کے بعد سے کرکٹر اکثر تیلگو فلموں میں انٹری کے بارے میں قیاس آرائیوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں اور اب پروڈیوسر نے بھی کنگسٹن ایونٹ میں اس کی باضابطہ تصدیق کردی۔
جی وی پرکاش کمار کی فلم 'کنگسٹن' ایک ماہی گیر کے گرد گھومتی ہے جو پراسرار قوتوں کو چیلنج کرتا ہے جو کہ دیہاتیوں کو سمندر میں داخل ہونے سے روکتی ہیں، فلم 7 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
دوسری جانب رابن ہڈ، 28 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی تھی۔
فلم میں شریلیلا کو خاتون کے مرکزی کردار کے طور پر دکھایا گیا ہے اور اس کی موسیقی جی وی پرکاش کمار نے ترتیب دی ہے۔
-
پاکستان 18 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 29 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 36 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 54 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟