اسکینڈلز

بھارتی اداکارہ 14کلو سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار

انہوں نے کئی ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں

Web Desk

بھارتی اداکارہ 14کلو سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار

انہوں نے کئی ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی ریونیو انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ (ڈی آر آئی) نے معروف اداکارہ رانیا راؤ کو دبئی سے بنگلور واپسی پر سونا اسمگل کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو پیر کے روز ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں انہیں مقامی عدالت میں پیش کر کے 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ رانیا راؤ دبئی سے بنگلور واپس آئیں، اور ان کے غیر معمولی طور پر بیرون ملک سفرات کو نظر میں رکھا جا رہا تھا۔ 

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اداکارہ مبینہ طور پر 14.8 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں اور سونے کی بارز انہوں نے اپنے جسم پر باندھ رکھی تھیں یا لباس میں چھپا رکھی تھیں۔

 اداکارہ پر اس وقت شک کیا گیا جب انہوں نے پندرہ دنوں کے اندر چار مرتبہ دبئی کا سفر کیا۔ اس بنیاد پر ان کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا گیا اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اداکارہ ممکنہ طور پر اپنے تعلقات کا استعمال کر کے کسٹم چیک سے بچنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد رانیا راؤ نے مبینہ طور پر خود کو کرناٹکا پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کی بیٹی ظاہر کرتے ہوئے پولیس سے درخواست کی کہ وہ انہیں گھر تک پہنچائیں۔

اب حکام یہ جانچ کر رہے ہیں کہ آیا اداکارہ کے ساتھ کوئی سرکاری افسر یا قانون نافذ کرنے والے ادارے کے لوگ ملوث تھے یا نہیں۔

گرفتاری کے بعد رانیا راؤ کو بنگلور میں ڈی آر آئی کے ہیڈکوارٹرز منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش کی جائے گی تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ وہ اس غیر قانونی سرگرمی میں تنہا ملوث تھیں یا کسی بڑے اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھیں۔

یاد رہے کہ رانیا راؤ نے 2014 میں کناڈا فلم ‘مانیکیا‘ میں سپر اسٹار سودیپ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کئی ساؤتھ انڈین فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔