ٹیکنالوجی
یوٹیوب کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹک ٹاک کا بڑا قدم
ابتدا میں ٹک ٹاک پر صرف ایک منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت تھی
یوٹیوب کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹک ٹاک کا بڑا قدم
ابتدا میں ٹک ٹاک پر صرف ایک منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت تھی
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے یوٹیوب کو مقابلہ دینے کے لیے اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن میں متعدد نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔
ٹک ٹاک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ڈیسک ٹاپ ورژن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کئی فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے، جنہیں مرحلہ وار صارفین کو دستیاب کرایا جائے گا۔
اب ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی ‘ایکسپلور‘ کا ٹیب شامل کر دیا گیا ہے، جب کہ "فار یو" ٹیب کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
اسی طرح، صارفین ڈیسک ٹاپ ورژن پر یوٹیوب کے مقبول ترین فیچر یعنی گیم کی لائیو اسٹریمز بھی دیکھ سکیں گے۔
ٹک ٹاک نے ڈیسک ٹاپ ورژن کو موبائل ایپ کی طرح آسان اور سادہ بنایا ہے تاکہ صارفین اپنے کمپیوٹر پر بھی اس ایپلی کیشن کا بہترین استعمال کر سکیں۔
اس کے علاوہ، ڈیسک ٹاپ ورژن کی لے آؤٹ میں بھی تبدیلی کر کے اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے اور نئے فیچرز کی مرحلہ وار فراہمی شروع ہو چکی ہے۔
جہاں ٹک ٹاک اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کو یوٹیوب جیسا بنانے کی کوشش کر رہا ہے، وہیں کمپنی 60 منٹ طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی بھی آزمائش کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ ابتدا میں ٹک ٹاک پر صرف ایک منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت تھی، بعد میں اس دورانیے کو بڑھایا گیا تھا، اور اب امکان ہے کہ جلد ہی تمام صارفین کو 60 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کر دی جائے گی۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed
Chris Noth opens up about strained relationship with Sarah Jessica Parker
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours


