انفوٹینمنٹ

ماورا کو شوہر کیساتھ تصویر شیئر کرنے پر کس بات کا ڈر؟

اداکارہ نے وجہ بتادی

Web Desk

ماورا کو شوہر کیساتھ تصویر شیئر کرنے پر کس بات کا ڈر؟

اداکارہ نے وجہ بتادی

اداکارہ نے وجہ بتادی
اداکارہ نے وجہ بتادی

بھارت میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ ماورا حسین نے شادی کے بعد تاحال اپنے شوہر کیساتھ کوئی فوٹو سوشل میڈیا کی زینت نہ بنانے کی وجہ بتاکر فینز کی پریشانی کو دور کردیا۔

اداکارہ ماورا حسین انڈسٹری کی ان ورسٹائل فنکاروں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت کو صرف پاکستان تک ہی محدود نہ رکھا بلکہ بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔

ماورا حسین نے اگرچہ کہ پاکستانی ڈراموں میں کم وبیش ہی کام کیا لیکن ایسے کردار کا انتخاب کیا جو ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے، انکے کامیاب ترین پراجیکٹس میں ثبات، قصہ مہر بانو کا، آنگن، داسی، سمی، حاصل، نوروز اور نیم شامل ہیں جو اداکارہ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

علاوہ ازیں وہ بالی وڈ فلم 'صنم تیری قسم' میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں جس کو ریلیز کے 9 سال بعد فروری 2020 میں بھارتی سینما میں ری ریلیز کرنے پر شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے اور بھارت میں ماورا حسین نیشنل کرش بھی قرار دی جارہی ہیں۔

بے شمار کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اداکارہ نے رواں سال فروری میں ہی اپنی زندگی کے سب سے اہم چیپٹر کا آغاز کرتے ہوئے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کرکئ نئی زندگی کی شروعات کرلی ہے۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے شادی کے بعد جہاں ہر نوبیاہتا جوڑا بالخصوص شوبز فنکار  ایک جوڑے کی حیثیت سے اپنی تصاویر اپلوڈ کرکے بے شمار تعریفیں سمیٹتے ہیں وہیں اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی کا عمل بالکل اس کے برعکس نظر آیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے نوٹ کیا کہ اگرچہ شادی کی تمام تر تقریبات میں دلہن اور دولہا دونوں موجود ہیں اور خوب ہلا گلا کررہے ہیں لیکن شادی کے بعد صرف ماورا کی سولو شوٹس ہی منظر عام پر آئیں جس میں امیر گیلانی کا کہیں نام و نشان تک نہ تھا۔

اس کشمکش کے عالم میں حسین فیملی نامی ایک فین بیچ نے ماورا حسین کو ٹیگ کرتے ہوئے آخر اس بات کی وجہ دریافت کرہی لی۔

سوشل میڈیر پر زیر گردش اسکرین شارٹ کے مطابق صارف نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ،’پیاری ماورا، ہم آپ اور مسٹر گیلانی کی ایک تصویر کی بہت قدر کریں گے – ہمیں وٹامن ’ماومیر’ (ماورا ور امیر)کی ضرورت ہے!

اس محبت کا جواب دیتے ہوئے ماورا نے اپنے خوف کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ،‘نظر بد سے بچنے کیلئے، لیکن وعدہ ہے کہ جلد ایسا ممکن ہوگا’۔

اداکارہ کے اس جواب سے  یہ بات تو واضح ہوگئی کہ ماوراحسین بھی ایک مشہور شخصیت اور عوامی شخصیت ہونے کے باوجود، عام لوگوں کی طرح نظرِ بد سے ڈرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ابھی تک اپنے شوہر امیر گیلانی کے ساتھ تصاویر شیئر نہیں کیں، لیکن وہ مداحوں سے وعدہ کرتی ہیں کہ وہ جلد ایسا کریں گی’۔