عالمی منظر

مسجدالحرام میں آئمہ کیلئے 4 جائے نمازوں کا استعمال کیوں؟

مخصوص جائے نمازوں کی لمبائی 180 جبکہ چوڑائی 120 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

Web Desk

مسجدالحرام میں آئمہ کیلئے 4 جائے نمازوں کا استعمال کیوں؟

مخصوص جائے نمازوں کی لمبائی 180 جبکہ چوڑائی 120 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

مسجد الحرام میں امام تراویح کی امامت کرتے ہوئے۔
مسجد الحرام میں امام تراویح کی امامت کرتے ہوئے۔

ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام میں امام کے لیے چار اقسام کے جائے نمازوں کو مخصوص کیا گیا ہے جو مختلف نمازوں کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

حرمین سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کرنے والے ایکس ہینڈل کی پوسٹ کے مطابق مسجد الحرام میں آئمہ کرام کے لیے مخصوص جائے نمازوں کی لمبائی 180 سینٹی میٹر جبکہ چوڑائی 120 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

اسکرین گریب ایکس
اسکرین گریب ایکس

جمعہ، عیدین، بارش اور کسوف وخسوف کی نمازوں کی امامت کے لیے جو جائے نماز مخصوص کی گئی ہے اس کا رنگ گولڈن ہوتا ہے۔

سنت نمازوں کی ادائیگی کے لیے سبز رنگ کی جائے نماز ہوتی ہے جس پر ہلکے نقش کنندہ ہیں۔

روزانہ کی فرض نمازوں کے لیے فجر اور ظہر کے اوقات میں استعمال ہونے والی جائے نماز مکمل سبز رنگ کی ہے۔

اس کے علاوہ عصر ، مغرب اور عشا کی نمازوں میں استعمال ہونے والی جائے نماز بیج کلر کی ہوتی ہے۔

مسجد الحرام تیسری توسیع

مسجد الحرام میں سعودی عرب کی تیسری توسیع کا بڑا حصہ نماز کی ادائیگی کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ادارہ امور حرمین کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا مجموعی رقبہ 12 لاکھ 14 ہزار مربع میٹر ہے۔

تیسری توسیع کے جن حصوں کو رمضان المبارک میں فرض نمازوں اور تراویح کے لیے کھولا گیا ہے ان میں گراونڈ فلور، پہلی منزل، میزنائین، دوسری منزل اور دوسری منزل میزنائین کے ساتھ چھت کا حصہ شامل ہے۔

مسجد الحرام میں کی جانے والی تیسری سعودی توسیع میں بچھائے جانے والے قالینوں کی تعداد 25 ہزار ہے جبکہ 17 ہزار واٹرکولرز رکھے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں 11 ہزار 436 وضو کرنے کی جگہ بھی ہے۔ توسیع میں 120 نماز پڑھنے کے مقامات ہیں جبکہ 80 دروازے اور 28 لفٹیں نصب کی گئی ہیں۔

یہ مسجد الحرام کی تاریخ کی سب سے بڑی توسیع ہے۔ تیسری توسیع کا آغاز جون 2010 میں ہوا۔

تازہ ترین