اسکینڈلز

سونا اسمگلنگ، گرفتاری کے بعد رانیا راؤ نے پولیس کو کیا بیان دیا؟

اس دوران تین بڑے بکس بھی قبضے میں لیے گئے

Web Desk

سونا اسمگلنگ، گرفتاری کے بعد رانیا راؤ نے پولیس کو کیا بیان دیا؟

اس دوران تین بڑے بکس بھی قبضے میں لیے گئے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کنڑ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانیا راؤ نے کیمپگوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے سونے کی اسمگلنگ کے الزام کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

رانیا راؤ کو ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (DRI) نے ایئرپورٹ پر سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران رانیا راؤ نے پولیس کو بتایا کہ انہیں بلیک میل کیا گیا تھا کہ وہ سونے کی اسمگلنگ کریں، لیکن انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ یہ بلیک میلنگ کس نے اور کیوں کی؟

پولیس نے اس معاملے میں کانسٹیبل بسواراجو کو بھی حراست میں لیا ہے، جن پر اداکارہ کی مدد کرنے کا الزام ہے، اور ان کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

بعد ازاں حکام نے رانیا راؤ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، جہاں سے 2.67 کروڑ روپے نقد اور 2.06 کروڑ روپے کا سونا برآمد کیا گیا۔ 

اس دوران تین بڑے بکس بھی قبضے میں لیے گئے جن کی کل مالیت 17.29 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

اداکارہ ایمریٹس کی ایک پرواز کے ذریعے دبئی سے کیمپگوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھیں اور سیکیورٹی چیکس سے بچنے کے لیے انہوں نے پولیس کانسٹیبل بسواراجو کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہیں اور پکڑی گئیں۔

ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران، ان کی جیکٹ سے 14.2 کلو گرام غیر ملکی سونا برآمد ہوا، جس کی مالیت 12.56 کروڑ روپے ہے۔ بعد ازاں رانیا راؤ کو مزید تفتیش کے لیے ڈی آر آئی کے دفتر منتقل کر دیا گیا۔

رانیا راؤ کنڑ اور تامل فلموں کی معروف اداکارہ ہیں اور کرناٹک اسٹیٹ پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن کے ڈی جی پی کے رام چندر راؤ کی سوتیلی بیٹی ہیں۔