شاہ رخ خان اور ہمایوں سعید کی دولت میں کتنا فرق؟
شاہ رخ خان سے پیچھے لیکن رنبیر اور پرابھاس سے آگے کونسے پاکستانی اسٹار؟
پاکستان کے سب سے امیر اداکار کی مالیت کا بالی وڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان کی مجموعی مالیت سے موازنہ فینز کو حیران کرگیا۔
شوبز ستاروں کا لائف اسٹائل اور انکی مال و دولت کے بارے میں جاننے کی جستجو میں فینز ہر وقت لگے رہتے ہیں۔
تقسیم سے پہلے، لاہور اور کلکتہ بھارتی فلم انڈسٹری کے مراکز تھے۔ بمبئی نے بعد میں اس شعبے میں تیزی سے ترقی کی۔ کلکتہ نے بھی بنگالی سینما کو فروغ دیا، لیکن لاہور میں کچھ عرصہ تک فلمی سرگرمیاں کم ہو گئیں۔
حالیہ برسوں میں لاہور میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوششیں کی گئی ہیں اور پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی ترقی ہوئی ہے۔ مختلف اسٹریٹیجیز کے سبب اب فلموں کی کمائی میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ستاروں کی دولت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
آج کل کے بعض پاکستانی فلمی ستارے اپنے بالی وڈ ہم منصبوں سے زیادہ دولت مند ہیں۔
بات کی جائے بالی وڈ کے بادشاہ کی تو انکا موازنہ پاکستان میں ہمایوں سعید سے کیا جاتا ہے اور اکثر لوگ ہمایوں سعید کو پاکستان فلم انڈسٹری کا شاہ رخ خان بھی کہتے ہیں۔
پاکستان کے سب سے بڑے اداکار ہمائیوں سعید کو ملک کا امیر ترین اداکار قرار دیا جاتا ہے اور اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں بھی ایک رپورٹس شائع کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان کی مالیت 50 ملین ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی میں ایک ہزار 380 کروڑ جبکہ بھارتی کرنسی میں 443 کروڑ روپے بنتی ہے۔
ہمایوں سعید کی یہ دولت انہیں پاکستان کے دوسرے بڑے سپر اسٹارز جیسے فواد خان (5 ملین ڈالر)، ماہرہ خان (7 ملین ڈالر)، مایا علی (15 ملین ڈالر)، اور شان شاہد (20 ملین ڈالر) سے کہیں آگے رکھتا ہے۔
ہمایوں سعید کی 50 ملین ڈالر کی دولت شاہ رخ خان کی زبردست 770 ملین ڈالر کی دولت کے مقابلے میں بہت کم ہے، لیکن ہمایوں سعید پھر بھی بالی وڈ کے کئی کامیاب اداکاروں سے زیادہ دولت مند ہیں۔
ہمایوں سعید سے کم دولت مند بالی وڈ فنکاروں میں رنبیر کپور (40 ملین ڈالر)، پربھاس (35 ملین ڈالر)، اور راجنی کانت (48 ملین ڈالر) بھی شامل ہیں۔
معروف بالی وڈ اسٹارز سے زیادہ دولت رکھنے والے ہمایوں سعید کی اس دولت کا راز انکی فلمیں ہیں جن کے ذریعے وہ کروڑوں کماتے ہیں، لیکن ان کی دولت کا زیادہ تر حصہ ان کی اداکاری سے نہیں آتا۔
دراصل ہمایوں سعید ایک فلم پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کے پروڈکشن ہاؤس 'سکس سگما پلس پروڈکشنز' کے ٹی وی اسکرینز کی زینت بننے والے ڈرامے بھی خوب کمائی کرتے ہیں۔
وہ پاکستانی اداکاروں میں سے چند ایک ہیں جنہوں نے مغربی دنیا میں بھی قدم رکھا۔ نیٹ فلکس کی مشہور سیریز 'دی کراؤن' میں 'حسنات خان' کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا اور ان کی آمدنی بھی ان کے ہم عصروں سے کہیں زیادہ ہوگئی۔
ہمایوں سعید کے مشہور ڈراموں میں 'مہندی' ، 'دوراہ' ، 'کافر' ، 'میرے پاس تم ہو' ، 'دل لگی' شامل ہیں جبکہ انکی پروڈکشن میں بننے والا ڈراما 'میری ذات ذرہ بے نشان' فینز کبھی بھلائے نہیں بھول سکتے۔
انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا جن میں 'بن روئے' ، پنجاب نہیں جاؤنگی' ، 'لندن نہیں جاؤنگا' ، 'جوانی پھر نہیں آنی' شامل ہیں جبکہ وہ بھارت میں فلم 'جشن میں نظر آئے'۔





