عماد عرفانی کا مرغے کے ساتھ دلچسپ فوٹوشوٹ
مرغے نے عماد عرفانی کی پُرسکون زندگی میں دھوم مچادی

پاکستانی اداکار عماد عرفانی کی سیاہ مرغے کے ساتھ کروایا گیا دلچسپ فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر دھوم مچانے میں کامیاب ہوگیا۔
سال 2013 میں ڈراما سیریل ’آسمانوں پر لکھا’ سے اداکاری کا سفر شروع کرنے والے عماد عرفانی نے اپنے کرئیر کے مختصر عرصے میں ہی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔
عماد عرفانی کو پہلے ایک بہترین ماڈل کے طور پر جانا جاتا تھا لیکن گزشتہ سال وہ ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’عدیل‘ کا کردار نبھانےکے سبب ایک بہترین اداکار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔
اگرچہ ڈرامے میں بطور ’عدیل‘ عماد عرفانی ایک اچھے شوہر نہیں بلکہ دل پھینک شخصیت کے مالک بنے دکھے لیکن حقیقی زندگی میں وہ ایک وفادار شوہر ہیں جنہوں نے سال 2010 میں مریم شفاعت سے شادی کی اور دونوں ایک بیٹے کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں لیکن سال 2023 میں اس جوڑے کو ایک بڑے سے غم سے گزرنا پڑا جب انکے بیٹے زاویار کا انتقال ہوگیا۔
عماد عرفانی کے دیگر مشہور ڈراموں میں 'چیخ' ، 'جلن' ، 'سایۂ دیوار بھی نہیں' ، 'ایک جھوٹا لفظ محبت' ، 'ماہِ تمام' ، 'تاوان' اور 'کچھ نہ کہو' شامل ہیں۔
عماد عرفانی سوشل میڈیا پہلے سے زیادہ متحرک رہنے لگے ہیں جہاں وہ کبھی تصاویر تو کبھی ویڈیوز شیئر کرتے دکھتے ہیں۔
اداکار نے ایک فوٹوشوٹ کی جھلکیاں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں وہ ایک سیاہ مرغے کو ہاتھ میں اٹھائے پوز دیتے نظر آئے۔
اس منفرد فوٹوشوٹ میں عماد عرفانی کے ساتھ نظر آنے والے مرغا انہیں ٹف ٹائم دیتا نظر آیا جس کو مختلف انداز میں پکڑنے کیلئے عماد عرفانی بڑے پاپڑ بیلتے دکھے۔
ایک تصویر میں مرغا عماد عرفانی کے ہاتھوں سے نکل کر انکے کندھے پر چڑھتا بھی نظر آیا اور ایسے میں انکی مدد کو کریو ممبر بھی پہنچے جو خود بھی فوٹوشوٹ کا حصہ بن گئے۔
کیپشن میں عماد عرفانی نے لکھا کہ 'میری زندگی کافی پُرسکون گزر رہی تھی اور پھر یہ ہوگیا'۔
کمنٹ سیکشن میں فینز دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ 'یہ کبھی میں کبھی تم کا عدیل اب مرغی کا کاروبار کر رہا ہے کیا'۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ 'ہم سے اچھی قسمت تو اس مرغے کی ہے جو عماد کے ساتھ پوز دے رہا ہے'۔
-
پاکستان -847 سیکنڈ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
سوشل میڈیا 4 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 22 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟
-
ٹریول 37 منٹ پہلے
لیورپول کے 4 شاندار مقامات جو آپ کو ضرور دیکھنے چاہییں