ماہیما چوہدری کی بیٹی اریانا کس ہالی وڈ سیلبیرٹی کی ہم شکل ؟
اریاناچوہدری کی خوبصورتی نے مداحوں کو چونکا دیا

90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری کی صاحبزادی اریانا کے جلوؤں نے مداحوں کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔
سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم ’ نادانیاں ‘ کے پریمیئر کے موقع پر کئی مشہور شخصیات ایک ہی چھت کے نیچے اکٹھی ہوئیں تاکہ ایک اسٹار کڈ کے بالی ووڈ میں سفر کی شروعات کا مشاہدہ کر سکیں،ابراہیم علی خان کی اس فلم میں ہیروئن خوشی کپور ہیں جو ’لوویاپا‘ کے ذریعے پہلے ہی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ چکی ہیں۔
فلم کے پریمیئر کے موقع پر شائقین سیف علی خان کے ہمشکل بیٹے کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے پرجوش تھے، وہیں اس دھرما پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم کے حوالے سے جوش و خروش کی ایک اور وجہ اس کی زبردست کاسٹ بھی ہے۔
جس میں اداکار مہیما چوہدری، سنیل شیٹی، دیا مرزا اور جگل ہنسراج شامل ہیں، جو مرکزی کرداروں کے والدین کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن جب اس موقع پر اتنے سارے اسٹار کڈز اسکرین پر نظر آئے، تو ایک اور اسٹار کڈ جو ناظرین میں موجود تھی، انٹرنیٹ پر چھا گئیں اور وہ تھیں ماہیما چوہدری کی 17 سالہ بیٹی اریانا چوہدری جو اس پریمیئر میں شریک تھیں۔
ماہیما چوہدری اپنی آنے والی فلم کے پریمیئر میں اپنی بیٹی اریانا اور بھانجے ریان کے ساتھ پہنچیں جہاں اداکارہ نے ڈینم آن ڈینم اپناتے ہوئے ڈینم کوآرڈ سیٹ پہنا اور اس کے اوپر میچنگ کوٹ اسٹائل جیکٹ زیب تن کی لیکن اس شام کی اصل اسٹار ان کی بیٹی اریانا چوہدری تھیں، جو اپنی معصومیت اور خوبصورتی کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
اپنی ماں کی فلم اسکریننگ کے لیے، اریانا نے آل وائٹ لک اپنایا، جبکہ ان کی خوبصورت بینگز ماتھے پر انتہائی دلکش انداز میں گری ہوئی تھیں، وہ کسی گڑیا کی طرح نظر آ رہی تھیں اور جلد ہی اپنی معصومیت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
مداحوں نے اریانا پر محبت کی برسات کر دی، جو بلاشبہ اپنی خوبصورت ماں مہیما کی جھلک ہیں، کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وہ ہالی وڈ اسٹار سلینا گومز میں بہت مشاہبت رکھتی ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ وہ بہت کیوٹ ہیں، ان میں سلینا گومز کی وائبز ہیں ، جبکہ ایک اور نے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سلینا گومز جیسی لگتی ہیں، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، "لگ رہی ہے جیسے گڑیا ہو۔
یقیناً اریانا نے اپنی ماں ماہیما چوہدری کو ’نادانیاں‘ میں خوشی کی آن اسکرین ماں کے کردار میں دیکھ کر خوب لطف اٹھایا ہوگا، یہ فلم 7 مارچ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہورہی ہے۔
-
پاکستان 17 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 28 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 35 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 53 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟