اسکینڈلز

وجے سے بریک اپ کی افواہ، تمنّا نے محبت کا مطلب بتادیا

تمنا نے بریک اپ کی افواہوں کے دوران محبت کے معنی بتادیے

Web Desk

وجے سے بریک اپ کی افواہ، تمنّا نے محبت کا مطلب بتادیا

تمنا نے بریک اپ کی افواہوں کے دوران محبت کے معنی بتادیے

وجے سے بریک اپ کی افواہ، تمنّا نے محبت کا مطلب بتادیا
وجے سے بریک اپ کی افواہ، تمنّا نے محبت کا مطلب بتادیا

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے وجے ورما سے بریک اپ کی افواہوں کے درمیان محبت کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر کے توجہ حاصل کرلی۔

بالی وڈ میں چرچوں میں آنے والی محبت کی ایک اور کہانی اپنے برے انجام یعنی اختتام کو پہنچنے کی افواہیں زیرِ گردش ہیں جو کسی اور نہیں بلکہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کے جوڑے کے بارے میں ہے۔

تمنا بھاٹیا اور وِجے ورما گزشتہ چند سالوں سے ایک خوبصورت جوڑے کے طور پر جانے جاتے تھےلیکن آج اسی موڑ پر کھڑے نظر آرہے ہیں جہاں پر اکثر بالی وڈ جوڑے بے انتہا محبت کے باوجود پہنچ جاتے ہیں یعنی 'بریک اپ'۔

دونوں کی جادوئی کیمسٹری نے نہ صرف پردے پر بلکہ ذاتی زندگی میں بھی انہیں کافی مقبولیت دلائی تھی لیکن اب مختلف ذرائع یہ دعوے کر رہے ہیں کہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کہ مطابق تمنا اور وجے نے چند ہفتے پہلے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ رپورٹ میں ایک ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ 'تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے ایک جوڑے کے طور پر راستے الگ کر لیے ہیں، لیکن وہ اچھے دوست بنے رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اپنے کریئر پر توجہ مرکوز رکھیں گے'۔

بریک اپ کی افواہوں کے دوران تمنا سے ایک انٹرویو میں محبت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'وہ سمجھتی ہیں کہ محبت صرف غیر شرطی ہو سکتی ہے، چاہے وہ پارٹنر سے ہو، والدین سے، دوستوں سے یا پالتو جانوروں سے'۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ 'تعلقات تب کاروباری لین دین بن جاتے ہیں جب آپ اپنے پارٹنر سے توقعات رکھنے لگتے ہیں'۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ لوگ محبت اور تعلقات میں فرق نہیں سمجھ پاتے۔ جب یہ شرطی ہوتا ہے تو میرے خیال میں یہ محبت نہیں رہتی۔ محبت صرف غیر شرطی ہو سکتی ہے، یہ صرف ایک طرفہ (یک طرفہ) ہو سکتی ہے۔ محبت انسان کے کسی کے لیے جذبات کا نام ہے۔ جب آپ کی توقعات ہوں، جب آپ چاہیں کہ لوگ وہ کریں جو آپ چاہتے ہیں، تو پھر یہ بس ایک کاروباری لین دین ہو جاتا ہے۔ میں نے یہ سیکھا ہے کہ اگر مجھے کسی سے محبت کرنی ہے تو مجھے انہیں آزاد چھوڑنا پڑتا ہے، تاکہ وہ وہ بن سکیں جو وہ ہیں'۔

تمنا نے یہ بھی کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ میں ہمیشہ ریلیشن شپ میں زیادہ خوش رہی ہوں بجائے اس کے کہ میں سنگل ہوں۔ مجھے کسی ساتھ ہونے کا احساس بہت اچھا لگتا ہے، یہ ایک اچھا احساس ہے۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ آپ اس رشتے میں کس کو شامل کرتے ہیں کیونکہ آپ انہیں اپنی زندگی پر اثر انداز ہونے کی کچھ حد تک طاقت دیتے ہیں۔ آپ کو عقلمندی سے انتخاب کرنا ہوتا ہے اور یہ تب ہو سکتا ہے جب آپ خود سے واقف ہوں'۔

یاد رہے کہ بریک اپ کے در پر پہنچنے والی اس جوڑی کے تعلقات کا آغاز 2023 میں نیا سال 'گوا' میں ایک ساتھ منانے سے ہوا تھا، اس کے بعد انہوں نے اپنی نیٹ فلکس فلم 'لَسٹ سٹوریز 2' کی ریلیز کے قریب ایک ساتھ وقت گزارا تھا۔

تازہ ترین