انفوٹینمنٹ

کِن اداکاروں کو کامیابی آسانی سے ملتی ہے؟ سید نور نے بتادیا

دنیا کے بہترین اداکاروں میں سے اکثر خوبصورت نہیں تھے، معروف ہدایت کار

Web Desk

کِن اداکاروں کو کامیابی آسانی سے ملتی ہے؟ سید نور نے بتادیا

دنیا کے بہترین اداکاروں میں سے اکثر خوبصورت نہیں تھے، معروف ہدایت کار

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سید نور، جنہیں پاکستانی سینما کا استاد کہا جاتا ہے، نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 

سید نور نے اپنے کیریئر میں کئی نئے چہروں کو فلمی دنیا میں متعارف کرایا اور ان کی فلمی کامیابی کا سفر شاندار رہا ہے، جس کے باعث وہ آج بھی شوبز میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

ایک شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران، انہوں نے پاکستانی فلموں اور اداکاروں کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 جب ان سے پوچھا گیا کہ شوبز میں اداکاروں کی ظاہری شکل کتنی اہم ہوتی ہے، تو انہوں نے ایک منفرد نقطۂ نظر پیش کیا۔

سید نور کا کہنا تھا کہ صرف اچھی شکل و صورت کی بنیاد پر کوئی مرد اداکار کامیاب نہیں ہو سکتا۔

 ان کے مطابق، دنیا کے بہترین اداکاروں میں سے اکثر خوبصورت نہیں تھے، لیکن وہ اپنی اداکاری کی مہارت پر توجہ دینے کی وجہ سے کامیاب ہوئے۔

تاہم، جب خواتین اداکاراؤں کا ذکر آیا تو سید نور کی رائے کچھ مختلف تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی خاتون اداکارہ کی خوبصورتی نمایاں ہو تو اسے کامیابی حاصل کرنے میں زیادہ آسانی ہوتی ہے، کیونکہ ناظرین عمومی طور پر ایسی اداکاراؤں کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی نظر میں ایک خوبصورت اداکارہ کی موجودگی اس کے مقبول ہونے کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے۔

تازہ ترین