خواتین کا عالمی دن ، اسلام میں عورت کے کیا حقوق ہیں؟
قرآن و حدیث میں خواتین کے حوالے سے متعدد احکام موجود ہیں

دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن خواتین کی کامیابیوں، ان کی جدوجہد اور حقوق کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے مخصوص ہے۔
اس دن کا مقصد جنس کی بنیاد پر مساوات اور خواتین کے حقوق کے لیے عالمی سطح پر بیداری اور جدوجہد کو فروغ دینا ہے۔
دین اسلام میں خواتین کے حقوق کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے اور ان کے حقوق کی حفاظت کے لیے واضح اصول مرتب کیے گئے ہیں۔
قرآن و حدیث میں خواتین کے حوالے سے متعدد احکام موجود ہیں جو انہیں عزت، احترام، اور عدلیہ میں مساوی حقوق فراہم کرتے ہیں۔
اسلامی تعلیمات میں خواتین کے حقوق میں معاشرتی، مالی، تعلیمی اور روحانی حقوق شامل ہیں۔
حضور اکرم ﷺ نے فرمایا:
‘تم میں بہترین وہ ہے جو اپنے اہل و عیال کے ساتھ اچھا ہے۔‘
اسلام سے قبل دنیا میں عورتوں کو ان کا جائز مقام نہیں دیا جاتا تھا، بیٹی کو پیدا ہوتے ہی دفن کر دیا جاتا تھا اور اسے بدشگونی سمجھا جاتا تھا۔ اسلام نے عورت کو عزت و وقار کا وہ مقام عطا کیا جس کا تصور پہلے ممکن نہ تھا۔
اسلام نے ماں کو جنت کا دروازہ اور بیٹی کو رحمت قرار دیا، اور بحیثیت بھائی، بہن کی بہترین پرورش اور شادی پر جنت کی بشارت دی گئی۔
اسلام نے خواتین کو مردوں کے برابر علم حاصل کرنے کا حق دیا اور انہیں وراثت میں بھی حصہ دار بنایا، جو کسی دوسرے مذہب میں نہیں تھا۔
-
پاکستان 13 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 25 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 31 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 49 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟