وجنتی مالا کی موت کی افواہوں پر بیٹے کی وضاحت
وہ بالکل ٹھیک ہیں اور صحت مند ہیں

سولہ برس کی عمر میں تامل سنیما سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی بھارتی سینئر اور عہد ساز اداکارہ وجنتی مالا کے انتقال کی غیر مصدقہ خبروں کے پھیلنے کے بعد بیٹے کا وضاحتی بیان سامنے آگیا۔
یہ افواہیں جمعہ کے روز سرگرم ہوئیں جب وائرل خبروں میں یہ دعویٰ سامنےآیا کہ اداکارہ وجنتی مالا دنیا فانی سے رخصت ہوگئی ہیں۔
ان قیاس آرائیوں کے پھیلنے کی دیر تھی کہ اداکارہ کے بیٹے سچندرا بالی نے ان بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہوئے حقیقت سے پردہ اٹھادیا۔

سچندرا بالی نے اپنے فیس بک اور واٹس ایپ پر وضاحت کرتے ہوئے کہا لکھا کہ،’ڈاکٹر وجنتی مالا بالی بالکل صحت مند ہیں، اور اس کے برعکس کوئی بھی خبر جھوٹی ہے۔ براہ کرم کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کے ماخذ کی تصدیق کریں’۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اداکارہ کے انتقال کی جھوٹی خبریں انٹرنیٹ پر گردش کر تی نظر آئی ہوں بلکہ اس سے قبل بھی اداکارہ کے اہل خانہ ان جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کی وضاحت دیتے دکھائی دیے ہیں۔
وجیتی مالا: بھارتی سنیما کی پہلی خاتون سپر اسٹار:
بات کریں اداکارہ کے کیرئیر کی تو وجنتی مالا نے 16 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا، اور اپنے عروج کے دور میں وہ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی تھیں۔
یہی وجہ تھی کہ انہیں بھارتی سنیما کی پہلی خاتون سپر اسٹار بھی کہا جاتا ہے۔تاہم وجنتی مالا نے 1970 میں فلم 'گنوار' کی ریلیز کے بعد اداکاری سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
تاہم انہیں اپنے مکمل کیرئیر میں کئی اعزازات سے نوازا گیا، 1968 میں انہیں حکومتِ ہند کی جانب سے پدم شری ایوارڈ (چوتھا سب سے بڑا سویلین اعزاز) دیا گیا۔ جسکے بعد 2024 میں بھارتی حکومت نے انہیں پدم وبھوشن (دوسرا سب سے بڑا سویلین اعزاز) سے نوازا۔
وجنتی مالا نے کیریئر میں اہم کامیابی 1954 کی رومانی فلم ’ناگن‘ سے حاصل کی تھی۔
1955 کی فلم دیو داس میں انھوں نے چندرا مکھی کا کردار ادا کیا، اسکے علاوہ انھوں نے سنگم، جویل تھیف، آمرا پالی، گنوار اور متعدد ہٹ فلموں میں ماضی کے لیجنڈری اداکاروں کے مقابل کام کیا۔
-
انفوٹینمنٹ 3 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 31 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 43 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 49 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟