روزہ نہ رکھنے والے محمد شامی کی حمایت میں جاوید اختر بول پڑے

نغمہ نگار او شاعر جاوید اختر نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران پانی پینے اور روزہ نہ رکھنے پر حمایت کر کے نیا محاز کھول دیا۔
محمد شامی کو اپنے اس قدام پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے اس عمل پر مذہبی رہنما مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے بھی اعتراض کیا۔
اب معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے اس معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کرکٹر کی حمایت کی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے۔

جاوید اختر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’شامی صاحب، ان قدامت پسند متعصب لوگوں کی بالکل پرواہ نہ کریں، جنہیں اس بات سے مسئلہ ہے کہ آپ دبئی کے تپتے میدان میں دوپہر کے وقت پانی پی رہے تھے، یہ ان کا ذاتی معاملہ نہیں ہے۔ آپ بھارتی ٹیم کا ایک عظیم حصہ ہیں جو ہمیں سب کو فخر محسوس کرا رہی ہے۔ میری نیک تمنائیں آپ اور پوری ٹیم کے ساتھ ہیں۔‘
خیال رہے کہ آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر نے محمد شامی کو ’مجرم‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روزہ نہ رکھ کر انہوں نے مذہبی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے اے این آئی کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ’روزہ نہ رکھ کر انہوں نے جرم کیا ہے۔ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، شریعت کی نظر میں وہ مجرم ہیں اور انہیں خدا کو جواب دینا ہوگا۔
جاوید اختر کے علاوہ شامی کے کزن ڈاکٹر ممتاز نے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کئی پاکستانی کرکٹرز بھی کھیل کے دوران روزہ نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ ’وہ ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف اس قسم کے بیانات دینا قابل مذمت ہے، ہم شامی کو مشورہ دیں گے کہ وہ ان باتوں پر توجہ نہ دیں اور 9 مارچ کے میچ پر فوکس کریں۔‘
مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے چیف روہت پوار نے بھی اس تنازعے کے دوران محمد شامی کی حمایت کی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ محمد شامی نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 48 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جس نے بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
-
انفوٹینمنٹ 2 منٹ پہلے
ناکام ڈیبیو، اکشے اور شاہد کے ساتھ کام کرنے والی یہ ہیروئن کون؟
-
انفوٹینمنٹ 23 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 51 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 1 گھنٹے پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر