فلم / ٹی وی

دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3’کی ریلیز کب؟

یہ فلم کب شائقین کو دیکھنے کیلئے دستیاب ہوگی؟

Web Desk

دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3’کی ریلیز کب؟

یہ فلم کب شائقین کو دیکھنے کیلئے دستیاب ہوگی؟

وہ فلم کب شائقین کو دیکھنے کیلئے دستیاب ہوگی؟
وہ فلم کب شائقین کو دیکھنے کیلئے دستیاب ہوگی؟

گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی موسٹ اوویٹڈ پنجابی فلم ’پنجاب 95 ’ کی کئی بار تاخیر کے بعد نئی فلم ’سردار جی 3’ کی ریلیز کا اعلان ہوگیا۔

دلجیت دوسانجھ کی فلم پنجاب 95، پنجاب پولیس کی مبینہ متنازعہ تصویر کشی کی وجہ سے ایک سال سے زیادہ عرصے سے سنسر بورڈ آف انڈیا کے ساتھ تنازع کا شکار ہے۔

فلم میں جسونت سنگھ کھالڑا کی کہانی بیان کی گئی ہے، جو 90 کی دہائی کے آخر میں پنجاب پولیس کی جانب سے سکھ نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کو بے نقاب کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں جنہیں سال 1995 میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔

اس فلم میں دلجیت دوسانجھ کا کردار سال 1990 میں بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں رہنے والے ایک سوشل ایکٹیوسٹ ‘جسونت سنگھ کھالڑا‘ کے گرد گھومتا ہے جو 1995 میں گمشدہ ہوگئے تھے۔

پنجاب 95 کے منظر عام پر آنے والے ٹریلر میں دلجیت سکھ ایکٹیوسٹ جسونت سنگھ کھالرا کا کردار ادا کرتے ہوئے پنجاب پولیس کی جانب سے کیے جانے والے غیر قانونی قتل کی تحقیقات کر تے نظر آئے۔

یہ فلم اگرچہ کہ  تاحال التوا کا شکار ہے لیکن اداکار نے اپنے دیگر پروجیکٹس پر کام جاری رکھا ہوا ہے۔

اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مشہور فلم سیریز ’سردار جی’ کے تیسرے حصے کی ریلیز کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

اگرچہ فلم کی حتمی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن دلجیت دوسانجھ نے مداحوں کو خوشخبری دی کہ یہ فلم جون 2025 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سردار جی 3 کی کاسٹ:

فلم کی کاسٹ کی بات کریں تو ’سردار جی’ فرنچائز میں دلجیت دوسانجھ ہمیشہ مرکزی کردار میں رہے ہیں، تاہم ہر سیکوئل میں اداکارہ تبدیل ہوئی ہیں۔فلم کے پہلے حصے میں  اداکارہ نیرو بجوا مرکزی اداکارہ تھیں۔ جبکہ فلم کے سیکوئل میں سونم باجوا کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ اور اب ایک بار پھر فلم کے تیسرے حصے میں نیرو بجوا کی واپسی ہو رہی ہے۔

علاوہ ازیں ’سردار جی 3’ میں بالی وڈ فلم نگری کے مشہور ولن گُلشن گروور بھی شامل ہیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر  بھی ’سردار جی 3’ کا حصہ؟

واضح رہے کہ فلم کی ریلیز سے قبل قیاس آرائیاں زور و شور سے جاری ہیں کہ اس فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر بھی شامل ہیں جو اس پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔

حالانکہ پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پابندی کے باعث، یہ خبر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ لیکن تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ہانیہ عامر واقعی فلم میں شامل ہیں یا نہیں۔

دلجیت دوسانجھ کے مزید پروجیکٹس:

پنجاب 95 اور سردار جی 3 کے علاوہ دلجیت  دوسانجھ فلم ’بارڈر 2’ اور ’نو انٹری 2’ میں بھی کام کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، وہ اپنی آٹو بائیوگرافیکل سیریز کے حوالے سے بھی بات چیت کر رہے ہیں، جو ان کے پنجاب سے امریکہ تک کے سفر پر مبنی ہوگی۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل ہانیہ عامر نے لندن میں دلجیت دوسانجھ کا کنسرٹ اٹینڈ کیا تھا، جہاں دلجیت نے انہیں اسٹیج پر بھی مدعو کیا تھا۔

دوسری جانب ہانیہ عامر خود بھی انڈین فلموں میں کام کرنے کی خواہاں نظر آتی ہیں، حال ہی میں، ہانیہ عامر نے لندن میں ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ میں بطور خصوصی مہمان شرکت کی، جہاں ان سے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ اس پر اداکارہ نے کہا کہ اگر انہیں کسی اچھے اور معیاری پروجیکٹ کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور بالی وڈ میں کام کرنے پر غور کریں گی۔