کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کی ان بن سے عامر خان پریشان
یہ ایک زبردست فلم ہے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی مایہ ناز فلم ‘انداز اپنا اپنا’ کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔
عامر خان نے فلم انڈسٹری میں 60 سال مکمل کیے اور اس موقع پر ایک انٹرویو میں اپنی کلاسک فلم 'انداز اپنا اپنا' کی یادیں تازہ کیں۔
عامر خان نے انکشاف کیا کہ یہ فلم بنانا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا، کیونکہ کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کے درمیان شدید اختلافات تھے۔
عامر خان نے گفتگو کے دوران کہا کہ ’ہم نے شوٹنگ کے دوران بہت اچھا وقت گزارا، لیکن یہ ایک مشکل دور بھی تھا۔ میں واحد اداکار تھا جو وقت پر آتا تھا۔ کرشمہ آتی تھی تو روینہ چلی جاتی تھی۔ بہت مشکل سے یہ فلم بنی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’روینہ اور کرشمہ کے درمیان ان بن چل رہی تھی۔ میں سوچتا تھا کہ یہ فلم کیسے مکمل ہوگی؟ لوگ ایک ساتھ شوٹ کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔
عامر خان نے بتایا کہ وہ اس فلم پر پورا یقین رکھتے تھے کیونکہ یہ ایک منفرد اور مزاحیہ کہانی تھی۔
انہوں نے کہا ’اس وقت سلمان اور میں اپنے کیریئر کے عروج پر تھے، لیکن فلم بمشکل ایک ہفتہ بھی نہیں چلی۔
مجھے بہت حیرانی ہوئی کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ یہ ایک زبردست فلم ہے۔ لیکن آج ہر نسل اس فلم کو دیکھتی ہے اور پسند کرتی ہے۔ یہ اب گھر بیٹھ کر دیکھنے کے لیے نمبر ون فلم بن چکی ہے۔‘
راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بنی 'انداز اپنا اپنا' میں عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن، کرشمہ کپور، پاریش راول اور شکتی کپور نے اہم کردار ادا کیے۔ یہ فلم ریلیز کے وقت ناکام رہی، مگر وقت کے ساتھ ایک کلاسک بن گئی۔
فلم کی کہانی دو نوجوانوں (عامر اور سلمان) کے گرد گھومتی ہے جو ایک امیر لڑکی (روینہ ٹنڈن) سے شادی کرکے اس کے باپ کی دولت حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن بعد میں پتہ چلتا ہے کہ اصلی وارث کسی اور نے اپنی سیکرٹری کے ساتھ شناخت بدل لی ہے، جس کے بعد محبت کی ایک نرالی کہانی جنم لیتی ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان آخری بار 'لال سنگھ چڈھا' میں نظر آئے تھے، جو باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی۔ اب وہ جلد 'ستارے زمین پر' میں جلوہ گر ہوں گے، جس میں ان کے ساتھ جینیلیا ڈیسوزا بھی کام کر رہی ہیں۔ فلم کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان ابھی باقی ہے۔
-
پاکستان 4 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 15 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 22 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 40 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟