انفوٹینمنٹ

طلاق کے بعد شعیب ملک کی پہلی بار بیٹے سے تعلق پر لب کشائی

سابق کپتان نے بتایا کہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ مہینے میں 2 بار اس سے ملنے دبئی جائیں۔

Web Desk

طلاق کے بعد شعیب ملک کی پہلی بار بیٹے سے تعلق پر لب کشائی

سابق کپتان نے بتایا کہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ مہینے میں 2 بار اس سے ملنے دبئی جائیں۔

شعیب ملک نے بیٹے کے ساتھ اچھی بانڈنگ ہونے کا دعویٰ کیا۔
شعیب ملک نے بیٹے کے ساتھ اچھی بانڈنگ ہونے کا دعویٰ کیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کےساتھ اپنے تعلق پر لب کشائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان دونوں کے درمیان دوستی والی بانڈنگ ہے۔

خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا سال 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس کے بعد ان کی پہلی اور اکلوتی اولاد بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا تھا۔

دونوں سیلیبریٹز کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات کی خبریں تھیں جس کے بعد گزشتہ برس دونوں نے بالکل آخر راہیں جدا کرلیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 13 سال چلنے کے بعد 2023 میں ختم ہوئی اور شعیب ملک نے 2024 کے آغاز پر پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی تھی۔

ثانیہ مرزا نے تاحال دوسری شادی کا فیصلہ نہیں لیا ہے اور بیٹے کی کسٹڈی بھی ان ہی کے پاس ہے۔

شعیب ملک نے پی ٹی وی ہوم کے پروگرام میں شرکت کے دوران بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کے بعد اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں پہلی بار کھل کر بات کی۔

شعیب ملک نے اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ میرا بیٹا ضرور ہے لیکن ہمارا تعلق دوستی والا ہے، وہ مجھے برو کہتا ہے اور میں بھی کبھی کبھی اسے اسی طرح مخاطب کرتا ہوں'۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 'میری کوشش ہوتی ہے کہ مہینے میں کم از کم 2 مرتبہ اس سے دبئی جا کر ملوں اور پھر میں جتنے دن وہاں قیام کرتا ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ اسے اسکول چھوڑنے اور اسکول سے لینے میں خود جاؤں پھر اس کی اسپورٹس کلاس کی ایکٹیویٹی بھی میں اس کے ساتھ کرتا ہوں'۔

شعیب ملک نے کہا کہ 'اذہان کو فٹ بال کا بے حد شوق ہے تو اس کی چھٹی والے دن ہم پارک جاتے ہیں اور وہ مجھ سے کہتا ہے کہ بابا میں آپ کے خلاف ایک پراپر میچ کھیلنا چاہتا ہوں اور ہم پھر فٹ بال کھیلتے ہیں'۔

شعیب نے بتایا کہ ان کی بیٹے اذہان کے ساتھ بہت اچھی بونڈنگ ہے، 'ہم روزانہ ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنی دن بھر کی مصروفیات شیئر کرتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ والدین کا بچوں کے ساتھ دوستی والا رشتہ ضرور ہونا چاہیے کیوں کہ بطور والدین آپ چاہتے ہیں کہ بچے آپ کے ساتھ سب باتیں شیئر کریں جس کے لیے ہمیں انہیں وہ کمفرٹ زون فراہم کرنا چاہیے اور میرا اذہان کے ساتھ بالکل ایسا ہی رشتہ ہے'۔

شعیب نے کہا کہ وہ بالکل بھی سخت والد نہیں ہیں، انہوں نے آج تک اپنے بیٹے کو کبھی نہیں ڈانٹا۔

بیٹے کو مستقبل میں کرکٹر بنتے دیکھنےکی خواہش سے متعلق سوال پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 'بطور کرکٹر میں ایسا چاہتا ہوں لیکن بطور والد میں اس چیز کی توقع نہیں رکھتا اس سے، میں چاہتا ہوں کہ وہ اسپورٹس کی ہی فیلڈ چنے لیکن کونسا اسپورٹس، اس کا فیصلہ کرنے کے لیے ابھی وہ بہت چھوٹا ہے'۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ 'اس لیے ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہم اسے ہر طرح وسائل فراہم کرسکیں جو ہمارے اختیار میں ہیں تاہم بڑے ہو کر وہ کیا بننا چاہے گا اور کونسے اسپورٹس میں جائے گا یہ اس کا اپنا فیصلہ ہوگا'۔

تازہ ترین