انفوٹینمنٹ

سنیتا آہوجا کی ‘فیبولس لائیوز ورسز بالی وڈ وائفز' میں شمولیت کا امکان

گووندا کی اہلیہ کی شو میں شمولیت کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں

Web Desk

سنیتا آہوجا کی ‘فیبولس لائیوز ورسز بالی وڈ وائفز' میں شمولیت کا امکان

گووندا کی اہلیہ کی شو میں شمولیت کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں

سنیتا کی شو میں شمولیت کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں
سنیتا کی شو میں شمولیت کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں

بالی وڈ کے خوبرو اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی کرن جوہر کے مقبول ریئلٹی شو  ‘فیبولس لائیوز ورسز بالی وڈ وائفز ‘کے اگلے سیزن میں شمولیت کی خبریں بھارتی میڈیا پر گرم ہیں۔

بھارتی میڈیا پر جاری رپورٹس کے مطابق سنیتا کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا گیا۔

 تاہم  ذرائع کے مطابق شو میکرز کی جانب سے سنیتا کو  شو کے اگلے سیزن کے لیے مدنظر رکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ ناظرین کی جانب انہیں ملنے والی خاصی پسندیدگی اور ان کی فین فالوؤنگ میں مسلسل اضافہ ہونا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا آہوجا حالیہ دنوں میں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے کافی زیادہ سرخیوں میں رہی ہیں۔

جس کی وجہ بھارتی میڈیا پر اداکار گووندا اور سنیتا کی طلاق کی خبریں تھیں، رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سنیٹا نے چھ ماہ قبل گووندا کو طلاق کا نوٹس بھیجا تھا جس کے بعد ان کی طلاق کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ 

تاہم اداکار گووندا کے وکیل نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ دونوں کے درمیان مسائل حل ہو چکے ہیں اور ان کی شادی شدہ زندگی میں اب کوئی کشیدگی نہیں ہے۔

سنیتا کا انٹرویو اور ازدواجی مسائل کا انکشاف

صرف یہی نہیں، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سنیتا نے مداحوں سے  انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر گووندا سے الگ رہ رہی ہیں اور پچھلے 12 سالوں  سے اپنی سالگرہ کا جشن اکیلے مناتی ہیں۔

سنیتا کے اس بیان نے طلاق کی قیاس آرائیاں  کو مزید ہوا دی جس کے بعد جوڑے کی شادی میں مسائل ہونے کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔ 

سنیٹا نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وہ اور گووندا ایک دوسرے سے کافی وقت سے الگ رہ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے مسائل اور اس ٹاپک میں عوامی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے کرن جوہر کے شو ‘فیبولس لائیوز ورسز بالی وڈ وائفز‘ کے اگلے سیزن میں سنیتا کی شمولیت پر غور کیا جارہا ہے۔

گووندا اور سنیتا کی شادی 

بالی وڈ اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی سال 1987 میں ہوئی تھی جس سے  ان کے دو بچے بیٹی ٹینا اور بیٹا یشوردھن ہیں۔

جوڑے کا شماز  بالی وڈ کی معروف جوڑیوں میں  ہوتا ہے تاہم حالیہ برسوں میں ان کی ذاتی زندگی اور تعلقات پر میڈیا میں مختلف افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔