انفوٹینمنٹ

گلوکار بادشاہ وزن کم کرکے 'اے پی ڈھلون' بن گئے

معروف بھارتی ریپر و گلوکار بادشاہ نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا

Web Desk

گلوکار بادشاہ وزن کم کرکے 'اے پی ڈھلون' بن گئے

معروف بھارتی ریپر و گلوکار بادشاہ نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا

ریپر و گلوکار بادشاہ نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا
ریپر و گلوکار بادشاہ نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا

معروف بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ نے حال ہی میں اپنی ایک  ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو اپنے ویٹ لاس اور  اس کے بعد ہونے والی حیرت انگیز جسمانی تبدیلی کی جھلک دکھاکر حیران کردیا۔

 ویڈیو میں بادشاہ کا سلم  فٹ جسم دیکھ کر مداح حیران رہ گئےکیونکہ وہ کافی عرصے سے اپنے موٹاپے کے ساتھ اسکرین پر نظر آتے رہے ہیں، تاہم بادشاہ کا یہ نیا روپ ان کے مداحوں کے لیے ایک بہت بڑا سرپرائز ثابت ہوا۔

بات کی جائے گلوکار بادشاہ کے نئے لُک کی تو بادشاہ نے اپنے ملبوسات کے برانڈ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی باڈی ٹرانسفرمیشن کی ویڈیو پوسٹ کی جوکہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

انسٹاگرام پر جاری ہونے والی  ویڈیو میں بادشاہ اپنے نئے پروڈکٹ ڈراپ کے بارے میں بات کررہے ہیں، تاہم ویڈیو میں بادشاہ کی جسمانی تبدیلی نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

ویڈیو  سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے اپنے کمنٹس کی بھرمار کرتے ہوئے بادشاہ کے عزم اور محنت کی تعریف کی۔

بادشاہ کی ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے کمنٹس میں ان سے  پوچھا کہ ‘بھائی اتنا سلم کیسے ہوگئے؟ ٹپس دے دو‘۔

 دوسری جانب ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ بادشاہ اب اے پی ڈھلون کی طرح نظر آ رہے ہیں۔ 

ایک صارف نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کیا یہ صرف مجھے ہی دکھ رہا ہے یا آپ لوگوں کو بھی بادشاہ میں اے پی ڈھلون کی جھلک دکھائی دے رہی ہے؟‘

یاد رہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بادشاہ نے  اپنے فٹنس جرنی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ کس طرح وہ ایک صحت مند طرز زندگی کی طرف راغب ہوتے ہوئے اپنے وزن کو کم کرنے کیلئے محنت کررہے ہیں جس کا ثبوت ان کی  حالیہ ویڈیوز اور تصاویر میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔

وزن کم کرنے کی وجہ

اپریل 2022 میں بادشاہ نے بالی وڈ اداکرہ شلپا شیٹھی کے پروگرام میں اپنے وزن کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔

 پروگرام میں بات کرتے ہوئے بادشاہ کا کہنا تھا کہ ‘وہ وزن کم  کررہے ہیں اور ایسا کرنے کے کئی وجوہات ہیں‘۔

 انہوں نے بتایا کہ ‘جب لاک ڈاؤن کے دوران شوز بند ہو گئے تھے تو وہ کافی وقت تک پرفارم نہیں کر پائے تھے، شوز دوبارہ شروع ہونے کے بعد جب وہ اسٹیج پر گئے تو انہیں احساس ہوا کہ ان کے پاس اتنی توانائی نہیں ہے جو ایک پرفارمر کے لیے ضروری ہے'۔

بادشاہ نے کہا کہ ’جب میں اسٹیج پر گیا تو مجھے احساس ہوا کہ میرے پاس اسٹیج پر پرفارم کرنے کے لیے انرجی نہیں ہے کیونکہ پرفارمنس کے دوران مجھے 120 منٹ تک فعال رہنا پڑتا ہے مگر میں صرف 15 منٹ میں ہی ہانپنے لگتا تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک پرفارمر کے طور پر میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنی بہترین پرفارمنس دوں اور یہی وجہ تھی کہ میں نے وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

تازہ ترین