ڈیٹ اینڈ چاکلیٹ پیٹیز کیسے بنائیں؟
نکال کر گرم گرم پیش کریں

درکار اجزاء:
انڈہ : ایک عدد
پف پیسٹری : حسبِ ضرورت
چاکلیٹ اسپریڈ : ایک کھانے کا چمچ
پانی: ایک کھانے کا چمچ
کھجور : ایک تہائی کپ (کٹی ہوئی)
بادام : آدھا کپ (کٹے ہوئے)
ملک چاکلیٹ : ایک تہائی کپ (بڑے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی)
ترکیب:
پہلے انڈے کو پانی کے ساتھ پھینٹیں اور الگ رکھ دیں۔ اب پف پیسٹری کو پھیلائیں اور چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب ہر ٹکڑے کے درمیان چاکلیٹ اسپریڈ ڈالیں۔
پھر کٹی ہوئی کھجور، بادام اور ملک چاکلیٹ کے ٹکڑے ڈال کر ٹرائی اینگل کی شکل میں فولڈ کریں۔
کناروں کو ایگ واش سے برش کرکے کانٹے کی مدد سے کناروں کو بند کر دیں۔ کانٹے کی مدد سے اس کے اوپر سوراخ کریں اور ایگ واش سے برش کر دیں۔
اب ان کو گریس کی ہوئی بیکنگ ٹرے میں رکھیں اور بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے گرم کیے ہوئے اوون میں 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کرنے کے لئے اس وقت تک رکھیں جب تک اس پر رنگ نہ آجائے۔ آخر میں نکال کر گرم گرم پیش کریں۔
-
انفوٹینمنٹ 8 منٹ پہلے
مہنگے ترین ریسٹورنٹس کے مالک بالی وڈ ستارے
-
انفوٹینمنٹ 49 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی