دلچسپ و خاص

کیا مسیحی لینٹ کے دوران مخصوص خوراک کھا سکتے ہیں؟

لینٹ کی عبادات کا بنیادی مقصد قربانی، صبر اور روحانی تطہیر ہے

Web Desk

کیا مسیحی لینٹ کے دوران مخصوص خوراک کھا سکتے ہیں؟

لینٹ کی عبادات کا بنیادی مقصد قربانی، صبر اور روحانی تطہیر ہے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

رمضان المبارک میں جہاں مسلمان روزے رکھ رہے ہیں، وہیں مسیحی برادری کا مقدس مہینہ ’لینٹ‘ بھی جاری ہے، جس کے دوران مسیحی برادری چالیس دن کے روزے رکھتی ہے۔ 

یہ روزے قربانی، صبر، اور روحانی پاکیزگی پر مبنی ہوتے ہیں، جن کا مقصد انسان کو خدا کے قریب کرنا اور اپنی روحانی حالت کو بہتر بنانا ہے۔

لینٹ مسیحی برادری کے لیے ایک مقدس عبادتی دور ہے جو ایش وینسڈے سے شروع ہو کر گڈ فرائیڈے پر ختم ہوتا ہے، اور پھر اس کے بعد ایسٹر کا تہوار منایا جاتا ہے۔ اس دورانیے میں مسیحی افراد اپنے گناہوں کی معافی کے لیے روزے رکھتے ہیں، عبادت کرتے ہیں اور خدا سے روحانی قربت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

لینٹ دراصل اُن چالیس دنوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے مصلوب ہونے سے قبل جنگل میں جا کر روزے رکھے تھے۔

رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ اور مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس مہینہ ہے، جس میں روزے فرض ہیں۔ روزہ طلوعِ فجر سے غروبِ آفتاب تک کھانے پینے اور تمام ناپسندیدہ اعمال سے پرہیز کرنے کا نام ہے، جس کا مقصد تقویٰ، ضبط نفس اور اللہ کی قربت حاصل کرنا ہے۔ 

رمضان میں قرآن مجید نازل ہوا، اسی لیے اس مہینے میں تلاوت، عبادت اور صدقات کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔

لینٹ کا اختتام ایسٹر پر ہوتا ہے، جو مسیحی عقیدے کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دوبارہ زندہ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

مسیحی رہنما کا کہنا ہے کہ ‘یہ ایک غلط تاثر ہے کہ مسیحی روزوں میں کچھ چیزیں کھانے کی اجازت ہوتی ہے، حالانکہ روزے کا مقصد مکمل بھوک اور پیاس کا سامنا کرنا ہے۔ اگر پانی بھی پیا جائے تو روزے کا اصل مقصد ختم ہو جاتا ہے۔‘

لینٹ کی عبادات کا بنیادی مقصد قربانی، صبر اور روحانی تطہیر ہے، اور مسیحی عقائد کے مطابق، یہ عبادات انسان کو بہتر بننے اور احساس دلاتی ہیں کہ ضبط نفس، خدمت خلق اور دعا کے ذریعے ہم اپنی زندگی میں بہتری لا سکتے ہیں۔

تازہ ترین