انوشکا کی موجودگی میں کوہلی ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام
ویرات کوہلی محض 2 گیندوں پر ایک رن بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 'آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025' کے فائنل میچ میں مایہ ناز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ایک بار پھر متاثر کن پرفارمنس دکھانے میں ناکام ہوگئے۔
پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ 'آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025' کا فائنل میچ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دیا ہے، ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔
ایونٹ کے فائنل میچ میں کرکٹ شائقین کو مایہ ناز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے بڑی امیدیں تھیں۔
اس موقع پر مایہ ناز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ و معروف اداکارہ انوشکا شرما بھی اپنے شوہر اور بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
تاہم شبمن گِل کے آؤٹ ہونے کے بعد جب ویرات کوہلی کپتان روہت شرما کا ساتھ دینے کریز پر آئے تو محض 2 گیندوں پر ایک رن بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
کھیل میں بھارتی ٹیم کی بہتر پوزیشن اور جیت کے روشن امکانات کے باوجود ویرات کوہلی کی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکامی اور جلد آؤٹ ہونا بھارتی کرکٹ شائقین کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوا۔
توہم پرستی کا شکار بھارتی کرکٹ شائقین فائنل میچ کے دوران انوشکا کی اسٹیڈیم میں موجودگی پر پہلے ہی تشویش کا شکار نظر آرہے تھے جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر بھی کررہے تھے۔
ناقدین کی جانب سے ماضی میں انوشکا شرما پر خوب تنقید کی جاتی رہی ہے اور انہیں کوہلی کیلئے بدشگونی کا باعث قرار دیا جاتا ہے۔
ناقدین کا ماننا ہے کہ جب بھی انوشکا میچ دیکھنے اسٹیڈیم آتی ہیں تو کوہلی اچھا پرفارم نہیں کرتے، اسی توہم پرستی کے باعث بھی کئی بھارتی کرکٹ شائقین کو آج اسٹیڈیم میں انوشکا کو دیکھ کر سانپ سونگھ گیا تھا۔
اتفاق سے ویرات کوہلی آج واقعی اچھا پرفارم نہ کر سکے جس پر بھارتی کرکٹ شائقین کیجانب سے انوشکا شرما کو باقاعدہ گالیاں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ویرات کوہلی کی فائنل میچ میں ناقص پرفارمنس اس تناظر میں بھی افسوسناک ہے کیونکہ گزشتہ چند روز سے ویرات کوہلی اور بھارتی کپتان روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی افواہیں گرم ہیں اور بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کھیلے جانے والے اِس میچ کو بھارتی کپتان روہت شرما اور سینئر بیٹر ویرات کوہلی کا آخری میچ کہا جا رہا ہے۔
قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ فائنل میچ کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔
-
انفوٹینمنٹ 19 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 47 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 59 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 1 گھنٹے پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟