دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا، ذاکر نائیک
ڈاکٹر ذاکر نائیک فروری میں دوبارہ پاکستان کے دورے پر پہنچے تھے۔

معروف بھارتی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 برس میں جتنے بھی ممالک کا دورہ کیا اُن میں سے سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا ہے۔
خیال رہے کہ اسلای اسکالر اکتوبر 2023 میں حکومت پاکستان کے سرکاری مہمان کی حثیت سے پاکستان آئے تھے اور ایک ماہ طویل قیام کیا تھا جس میں انہوں نے اہم شخصیات سے ملاقات اور مختلف شہروں میں لیکچرز دیے تھے۔
تاہم اب گزشتہ ماہ اسلامی اسکالر ایک مرتبہ پھر پاکستان پہنچےتھے اور اس مرتبہ وہ نجی حیثیت میں یہ دورہ کررہے ہیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق وہ 22 فروری بروز ہفتہ کو اپنے بیٹے ڈاکٹر فاروق نائیک کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے۔
پاکستان دوبارہ آمد کے بعد انہوں نے جامعۃ الرشید اور جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کیا اور کراچی میں مفتی تقی عثمانی، مولانا شاہ محمد اویس نوارنی اور مولانا علی محمد ابو تراب سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
چند روز قبل ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ سے ملاقات کی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے 7ویں روزے کو گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ دعوت افطار میں شرکت کی اور رمضان المبارک کی اہمیت کے حوالے سے مختصر لیکچر بھی دیا۔
گورنر ہاؤس میں ساتویں افطار ڈنر پروگرام میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خصوصی طور پر شرکت کی جس میں مختلف جامعات کے طلبا اور شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے مختصر لیکچر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اس مہینے میں ایک روپے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے۔
نہوں نے کہا کہ پاکستان کا اکتوبر میں دورہ کیا، گزشتہ 30سال میں جتنے بھی ممالک گیا اُن میں سے سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا اور آج اسی وجہ سے پھر آپ کے درمیان میں موجود ہوں۔
ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس میں دعوت افطار پر مدعو کرنے پر گورنر سندھ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خوشی ہے کہ شہرہ آفاق اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک تشریف لائے اور ہماری درخواست پر مظلوم مسلمانوں کیلئے دعا بھی کروائی۔
-
انفوٹینمنٹ 9 سیکنڈ پہلے
ناکام ڈیبیو، اکشے اور شاہد کے ساتھ کام کرنے والی یہ ہیروئن کون؟
-
انفوٹینمنٹ 21 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 50 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 1 گھنٹے پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر