کترینہ کا آئیفا میں 'جل پری' لُک حسین ترین قرار
کترینہ کیف نے آئیفا میں حسن کے جلوے بکھیر دیے

بالی وڈ کی 'چکنی چمیلی' کترینہ کیف نے آئیفا ایوارڈز میں اپنے حسن کے جلوے بکھیر کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
آئیفا ایوارڈز 2025 صرف سینما کی کامیابیوں کا جشن نہیں تھا بلکہ یہ ایک فیشن کے جلوے کا بھی دن تھا۔
بالی وڈ کے ستارے خوب سج سنور کر اس تقریب کا حصہ بنے اور اپنے فیشن سینس کی اعلیٰ مثالیں قائم کرتے نظر آئے۔
کترینہ کیف نے بے حد شاندار لُک میں اپنے لباس کا انتخاب کیا جس سے مداح اور فیشن کے شائقین دونوں ہی اپریس ہوگئے۔
ستاروں سے سجی اس رات میں کرینہ کپور کے لباس کا انتخاب یہ ثابت کر گیا کہ وہ بالی وڈ کی سب سے بڑی فیشن آئیکن ہیں اور انہوں نے اس سیزن کے لیے نئے فیشن ٹرینڈ کو جنم بھی دیا۔
اپنی سہیلی کرشمہ کوہلی کی شادی میں برائیڈز میڈ کی حیثیت سے شرکت کے بعد اب کترینہ کیف نے آئیفا بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جے پور میں منعقدہ آئیفا میں اپنی حسین لُک سے رونق لگائی۔
وہ اس ایونٹ میں ترون تہلانی کا ڈیزائن کردہ گلابی رنگ کا دلکش لہنگا پہنا جس کے ساتھ آف شولڈر باڈی فٹڈ کورسیٹ بلاؤز نے جوڑے کو مزید دلکشی بخش دی۔
اس پیچیدہ کڑھائی والے لہنگے میں پھولوں کی سِیکوئنس قابلِ دید تھے جو بہار کی تازگی کی نمائندگی کرتے دکھے۔
جہاں باڈی کورسیٹ بلاؤز کے ساتھ سیدھے بازو پر نیٹ کے کپڑے کو کچھ اسطرح جوڑا گیا کہ وہ کپڑا ایک ہی وقت میں آستین اور دوپٹے کا کام کرتا دکھا وہیں باڈی فٹڈ مرمڈ اسٹائل اسکرٹ نے بھی کترینہ کیف کو کسی جل پری جیسا حسن ہی بخش دیا۔
کترینہ کیف نے اپنے لک کو مکمل کرتے کانوں میں بڑے بندے اور ہاتھ میں ایک انگوٹھی پہنی جبکہ آنکھوں پر اسموکی پنک آئی میک اپ کیا اور ہونٹوں کی دلکشی میں اضافہ پنک لپ کلر سے کیا۔
آئیفا ایوارڈز 2025 میں کترینہ کیف کا یہ منفرد لہنگا انداز واقعی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا اور وہ تقریب میں اپنے حسین لُک کے سبب سب سے زیادہ چرچوں میں آنے والی فیشن آئیکن بن گئیں۔
-
پاکستان -125 سیکنڈ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 9 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 16 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 34 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟