ثناء جاوید کے حاملہ ہونے کی افواہوں نے زور پکڑ لیا
ثناء جاوید کی کونسی حرکت انکے حاملہ ہونے کی افواہ پھیلا گیا

پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کی گیم شو 'جیتو پاکستان' میں شرکت ان کے امید سے ہونے کی افواہوں کو ہوا دے گئی۔
ثناء جاوید جو پہلے اپنی دلکشی اور بہترین اداکاری کے سبب مشہور تھیں گزشتہ ایک سال سے اپنی ازدواجی زندگی کے سبب چرچوں میں آئیں اور شدید تنقید کا سامنا کرنے پر مجبور ہوگئیں۔
دراصل ثناء جاوید نے اپنی زندگی میں ایسے بڑے اقدام اٹھائے جو انکے فینز کو حیران کرگیا کیونکہ انہوں نے گلوکار عمیر جسوال سے نکاح توڑ کر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی اور اس شادی سے قبل شعیب ملک نے اپنی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی اختیار کی۔
اگرچہ دو گھر ٹوٹنے کے بعد بننے والی اس جوڑی کو فینز کی جانب سے نفرتوں کو سامنا رہا لیکن دونوں اپنی دنیا میں مگن نظر آئے۔
شعیب ملک اور ثناء جاوید کی بظاہر دوستی کی وجہ فہد مصطفیٰ کا ہی شو 'جیتو پاکستان' بنا جس میں دونوں بطور مہمان شریک ہوتے تھے اور گزشتہ سال بھی دونوں شو کا حصہ بنے۔
رواں سال بھی رمضان اسپیشل شو 'جیتو پاکستان' میں ثناء جاوید اور شعیب ملک ایگ ایک دنوں پر شو کا حصہ بنتے دکھ رہے ہیں۔
اب اسی شو میں ثناء جاوید کی شرکت نے انکے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد کی افواہوں کی جنم دے گیا ہے۔
دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ثناء جاوید کو متلی کی شکایت کرتے دیکھا جاسکتا ہے جو متعدد سوشل میڈیا صارفین کو متوجہ کر گیا ہے اور وہ یہ اندازہ لگاتے دکھ رہے ہیں کہ ثناء جاوید ضرور حمل سے ہیں۔
وائرل ویڈیو 'جیتو پاکستان' میں ہونے والے ایک گیم کی ہے جس میں شرکاء کو کچھ کھانا ہے اور یہ دیکھ کر ثناء جاوید کو متلی ہونے لگی اور وہ وہاں سے دور ہٹ گئیں۔
ثناء جاوید کی جانب سے ابھی تک ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، تاہم ان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے اور ان کے مداح اس بات کا اندازہ لگا رہے ہیں کہ کیا وہ واقعی حاملہ ہیں۔
یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ثناء جاوید کے مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے لیکن انکو پسند نہ کرنے والے اس موقع پر بھی تنقید ہی کرتے دکھ رہے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے اس موضوع پر کوئی بیان نہیں آیا ہے، جس کی وجہ سے مداحوں کی تجسس مزید بڑھ گئی ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 14 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 42 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 54 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 60 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟