ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بنانے کی کوششیں شروع کردیں
امریکی حکومت گرین لینڈ کو مالا مال کردے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدرات کا دوسرا دور سنبھالنے کے بعد جارحانہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، انہوں نے پہلے تو غزہ کے لوگوں کو اپنا علاقہ خالی کرنے کا کہا اور غزہ کے باشندوں کو دوسرے ملکوں میں بسانے کا منصوبہ پیش کیا۔
اس کےبعد ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنکسی کی جھڑپ سامنے آئی، ڈونلڈ ٹرمپ کا اصرار تھا کہ یوکرین اپنے معدنی ذخائر امریکا کے حوالے کرے کیونکہ روس کے ساتھ جنگ میں امریکا نے اس کی اربوں ڈالر کی امداد کی تھی، جس پر یوکرین کے صدر نے صاف انکار کردیا اور پھر معاملہ بہت دور تک جا پہنچا۔
اب حالیہ معاملہ شمالی امریکا کے ملک اور دنیا کے سب سے بڑے جزیرے گرین لینڈ سے متعلق ہے، گرین لینڈ کا ذکر ہو تو یہ بات سب کے ذہن میں آئے گی کہ یہاں سبزہ ہی سبزہ ہوگا اور ہریالی ہوگی، جنگل ہوں گے لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے، گرین لینڈ کا 80 فیصد حصہ برف سے ڈھکا ہوا ہے، یہ ایک بڑا رقبے کے حامل ہے، اس کا کُل رقبہ 21,66,086 کلومیٹر ہے، اس ملک کی آبادی محض 57 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ گرین لینڈ امریکا کا حصہ بن جائے لیکن گرین لینڈ کے عوام اپنے ملک کے شہری ہونے پر ہی خوش ہیں۔
واضح ہے کہ گرین لینڈ میں کل قانون ساز اسمبلی کے الیکشن ہونے جارہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ان کا ملک اس جزیرے (گرین لینڈ) کے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کا سلسلہ جاری رکھے گا جیسا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے کیا گیا۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کی انتظامیہ گرین لینڈ میں کام کے نئے مواقع پیدا کرنے اور وہاں کے لوگوں کو دولت مند بنانے کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ "ہم دنیا میں عظیم ترین قوم کا حصہ بننے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں"۔
ٹرمپ کا اشارہ گرین لینڈ کے امریکا کے ساتھ ضم ہونے کی جانب تھا۔ گرین لینڈ جزیرے کی آبادی 57 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔
آبادی میں بہت سے لوگوں نے زور دیا ہے کہ وہ نہ امریکی اور نہ ڈنمارک کے شہری بننا چاہتے ہیں بلکہ صرف "گرین لینڈ" کے شہری بننا چاہتے ہیں۔
گرین لینڈ یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کی خاتون پروفیسر ماریا اکرین کے مطابق ٹرمپ نے ایک بار پھر خود مختاری کا قضیہ چھیڑ دیا ہے۔
گرین لینڈ کی پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتیں کم و بیش مکمل خود مختاری کے کی سوچ کی حامی ہیں۔ برف سے ڈھکا یہ جزیرہ ڈنمارک سے رقبے میں 50 گنا بڑا ہے تاہم اس کی آبادی 100 گنا کم ہے۔
ٹرمپ ماضی میں کئی بار گرین لینڈ خریدنے کی پیش کش کر چکے ہیں، وہ اسے امریکا کی سلامتی کے لیے اہم قرار دیتے ہیں۔
-
فوڈ 8 منٹ پہلے
آج کھانے میں تندوری چکن بنائیں
-
انفوٹینمنٹ 18 منٹ پہلے
ناکام ڈیبیو، اکشے اور شاہد کے ساتھ کام کرنے والی یہ ہیروئن کون؟
-
انفوٹینمنٹ 39 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 1 گھنٹے پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا