فوڈ

آج افطار میں بریڈ رولز بنائیں

مصالحوں کے کچے پن کو ختم کرنے تک درمیانی آنچ پر پکائیں

Web Desk

آج افطار میں بریڈ رولز بنائیں

مصالحوں کے کچے پن کو ختم کرنے تک درمیانی آنچ پر پکائیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 ان دنوں ہر چیز پر ہی آگ لگ گئی ہے، نہ پھل سستے ہیں نہ ہی سبزیاں اور تیل گھی کی قیمتیں تو آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ایسے میں افطار میں کچھ سستا بنانا خواتین کیلیئے تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔ اسی لیئے آج ہم آپ سے شئیر کر رہے ہیں بغیر انڈے اور بنا زیادہ تیل استعمال کئے، سستے بریڈ رولز بنانے کی ترکیب۔

ترکیب : 

 سب سے پہلے آلو (جتنے آپ کو چاہیئں) اور مٹر کو ابال کر اسے ہلکے ہاتھوں سے میش کر کے رکھ لیں، اب ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اس میں1 چمچ زیرہ اور 1 درمیانے سائز کی پیاز کاٹ کر شامل کریں اور 1 منٹ تک پکائیں، اسکے بعد اس میں میش کیا ہوا آلو مٹر ڈال کر 1 منٹ تک مزید چمچ چلائیں۔ 

پھر اس میں مصالحے شامل کریں (کالی مرچ، لال مرچ اور نمک) اپنے حساب سے، ساتھ ہی 1 چمچ کیچپ ڈال کر مصالحوں کے کچے پن کو ختم کرنے تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔ آخر میں اس میں مایونیز، ہرا دھنیا اور ہری مرچ شامل کر کے ہلائیں اور چولہا بند کردیں۔

ایک پیکٹ تازہ سلائس لے کر اس کے کناروں کو کاٹ لیں اور بیلن کی مدد سے اسے ہلکے ہاتھوں سے بیل کر دبا دیں، اس کے بعد اس میں آلو کا مصالحہ بھر کے ایک کنارے پر پانی لگائیں اور احتیاط سے رول کردیں۔

 سارے رولز بنانے کے بعد فرائی پین میں ہلکا سا تیل ڈال کر اس میں ان رولز کو ہلکی آنچ پر سیکھ (روسٹ) لیں، مزیدار خستہ اور کرارے بریڈ رولز تیار ہیں۔