وائرل اسٹوریز

ویڈیو، بچے اژدھے کو کودنے کی رسی بنا کر کھیلنے لگے

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا سانپ زندہ ہے یا مردہ

Web Desk

ویڈیو، بچے اژدھے کو کودنے کی رسی بنا کر کھیلنے لگے

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا سانپ زندہ ہے یا مردہ

کوئینز لینڈ میں بچوں کی طرف سے ازگر کو رسی کے طور پر استعمال کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر محکمہ ماحولیات نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کوئینز لینڈ کے شہر وورابنڈا میں بچوں کے ایک گروہ کی ایک حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک ازگر کو کھیل کے دوران رسی کے طور پر استعمال کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھ کے قریب بچے ایک میٹر سے زیادہ لمبے سانپ پر چھلانگیں لگا کر کھیل رہے ہیں۔

 ویڈیو میں بچوں کو ہنستے اور سانپ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ وہ سانپ کو "کالے سر والے ازگر" کے طور پر شناخت کر رہے ہیں۔ تاہم، ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا سانپ زندہ ہے یا مردہ۔

آسٹریلوی خبر رساں ادارے کے مطابق، اس ویڈیو نے ماحولیاتی اور جانوروں کے حقوق کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔ 

محکمہ ماحولیات، سیاحت، سائنس اور اختراع کے ترجمان نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

محکمے نے اپنے بیان میں کہا، ‘ہم اس طرح کے نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔ ہم کوئنز لینڈ کے تمام باشندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جانوروں کے ساتھ احترام اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، چاہے وہ زندہ ہوں یا مردہ۔‘

بیان میں مزید وضاحت کی گئی کہ کالے سر والے ازگر کو نقصان پہنچانے یا ہلاک کرنے والے شخص پر 12 ہزار 615 ڈالر تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی کمیونٹی میں ماحولیات کے تحفظ اور جانوروں کے حقوق کے حوالے سے ایک بحث چھڑ گئی ہے، اور اس واقعے نے جانوروں کے ساتھ برتاؤ اور ان کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کا نیا موقع فراہم کیا ہے۔

تازہ ترین