وائرل اسٹوریز

ٹیم سے ڈراپ رضوان اور بابر کی مکہ مکرمہ سے نئی ویڈیو وائرل

کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین قومی کرکٹرز کو مبارکباد دے رہے ہیں

Web Desk

ٹیم سے ڈراپ رضوان اور بابر کی مکہ مکرمہ سے نئی ویڈیو وائرل

کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین قومی کرکٹرز کو مبارکباد دے رہے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان، سابق کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ ماہِ رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔

ان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں محمد رضوان اور بابر اعظم کے علاوہ بابر اعظم کے بھائی سفیر اعظم اور نسیم شاہ کے والد کو بھی حرم میں بیٹھ کر کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بابراعظم کے بھائی سفیر اعظم نے انسٹا گرام پر اپنے بھائی کے ہمراہ مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو جاری کی اور کچھ تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔

ان تصاویر میں ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ بھی دکھائی دیے جو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

ایک اور مختصر ویڈیو میں محمد رضوان حجرِ اسود کو بوسہ دیتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

وائرل تصاویر اور ویڈیوز کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین بابر اعظم کو مبارک باد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بابر اعظم رمضان المبارک میں مکہ اور مدینہ میں دیکھے گئے ہیں، اس سے قبل بھی انہوں نے گزشتہ برس 2024 میں بھی رمضان کے دوران عمرہ ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں، تاہم ٹی20 اسکواڈ میں تینوں کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم 15 مارچ کو وطن واپس آکر دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

نیوزی لینڈ کا دورہ 16 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں ٹی ٹوئنٹی سیریز 16 مارچ سے 26 مارچ تک جبکہ ون ڈے سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک شیڈول ہے۔

تازہ ترین