ریتیک، ابھے اور فرحان نے ‘زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ مومنٹ زندہ کردیے
مداح اپنے تینوں پسندیدہ اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر پرجوش

بالی وڈکی بلاک بسٹر فلم ‘زِندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ کے مداحوں کے لیے ایک شاندار سرپرائز اس وقت آیا ہے جب فلم کے تینوں مرکزی اداکار ریتیک روشن، فرحان اختر اور ابھے دیول ایک ساتھ ایک نئے اشتہار میں نظر آئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والے اشتہار کا دورانیہ صرف ایک منٹ تھا لیکن اس اشتہار میں فلم کے مشہور مناظر اور مقالموں کو شامل کیا گیا تھا جسے دیکھ کر سال 2011 کی کامیاب فلم ‘زِندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ کے مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاس آئی لینڈ کے لیے بنائے گئے اس اشتہار میں ریتیک، فرحان اور ابھے تینوں فورمولا روزا رولرکوسٹر پر سوار ہونے کے لیے تیار ہوتے ہیں جس کے بعد شروع ہوتا ہے ایڈونچر۔
انسٹاگرام پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘فرحان اونچائی سے ڈرتے ہیں اور ابتدا میں اس ایڈونچر سے بچنا چاہتے ہیں لیکن ریتیک انہیں تسلی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ‘انہیں اپنے خوف پر قابو پانا چاہیے‘۔
تینوں دوست پھر رائیڈ پر سوار ہوتے ہیں اور اس دوران ریتیک فرحان سے کہتے ہیں کہ وہ اپنے خوف پر قابو پانے کی کوشش کریں لیکن فرحان مذاق کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ اس کی بجائے انہیں اپنے دوستوں کے دائرے سے باہر نکال دیں تو کیسا رہے کا؟‘۔
اس کے بعد یہ تینوں ایک ساتھ ٹربو رائیڈ لیتے ہیں اور رائیڈ ختم ہونے کے بعد ابھے فرحان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں ریتیک روشن سے کہتے ہیں کہ ‘تمہارے زیرو گریویٹی چیلنج نے اسے 'مینٹل' بنا دیا ہے‘۔
اشتہار کا اختتام ایک دلچسپ ریسنگ چیلنج کے ساتھ ہوتا ہے جس کے بعد تینوں سپر اسٹارز ‘زندگی کو ییس کہو‘ کا نعرہ لگاکر مداحوں کو ایک پرجوش پیغام دیتے ہیں۔
اشتہار کے جاری ہونے کے بعد مداحوں کا پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ردعمل زبردست رہا، پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا کہنا تھا کہ ‘ ریتیک کا اصل مقصد خوف کو باہر نکالنا نہیں بلکہ اداکار فرحان اختر کو دل کا دورہ دلانا ہے‘۔
'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' کے بارے میں
بالی وڈ فلم انڈسٹری کی ایور گرین فلم 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' سال 2011 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایت کاری زویا اختر نے کی۔
یہ فلم تین دوستوں کی کہانی کے گرد گھومتی ہے جو اسپین کے سفر پر نکلتے ہوئے زندگی کے مختلف پہلوؤں کو دریافت کرتے ہیں۔
فلم کا پلاٹ زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے، خوف سے آزاد ہو کر خوش رہنے اور دوستی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
فلم 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' میں بالی وڈ کے خوبرو اداکار ریتیک روشن، فرحان اختر اور ابھے دیول نے مرکزی کردار ادا کیے، فلم نے اپنی ریلیز کے بعد ناظرین اور ناقدین سے بہترین ردعمل حاصل کیا اور باکس آفس پر کامیاب ہوئی۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں