انفوٹینمنٹ

طحہٰ شاہ نے زنانہ لباس میں رقص کا دلچسپ قصہ سُنادیا

خوبرو بھارتی اداکار نے لہنگا چولی میں رقص کرنے کے تجربے پر لب کشائی کردی

Web Desk

طحہٰ شاہ نے زنانہ لباس میں رقص کا دلچسپ قصہ سُنادیا

خوبرو بھارتی اداکار نے لہنگا چولی میں رقص کرنے کے تجربے پر لب کشائی کردی

طحہٰ شاہ مٹن سانگ  پرفارمنس پر بول پڑے
طحہٰ شاہ مٹن سانگ پرفارمنس پر بول پڑے

بالی وڈ کے مایہ ناز ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی بلاک بسٹر ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ میں ’تاجدار‘ کا کردار نبھاکر شہرے کے ساتویں آسمان پر پہنچنے والے اداکار طہٰ شاہ نے مداحوں سے لہنگا چولی میں رقص کرنے کے تجربے پر لب کشائی کردی۔

اداکار  طحہٰ شاہ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مداحوں سے اپنے کریئر کی مشکلات، اس دوران ہونے والے پچھتاوے اور فلم 'لَو کا دی اینڈ' کے مشہور ‘مٹن سانگ‘ کی شوٹنگ کے تجربے پر بھی روشنی ڈالی۔

انٹرویو میں اداکار کی جانب سے زنانہ لباس میں کیے رقص  جانے والے رقص پر گفتگو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

   یاد رہے کہ طحہٰ شاہ نے فلم 'لَو کا دی اینڈ' کے چارٹ بسٹر 'مٹن سانگ' میں زنانہ لباس میں رقص کیا تھا۔

یہ گانا ہیرامنڈی کی ریلیز کے بعد دوبارہ توجہ کا مرکز بن گیا تھا، تازہ انٹرویو کے دوران طحہٰ سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے اپنی پہلی ہی فلم میں اِس پرفارمنس کے لیے اعتماد کیسے حاصل کیا؟‘

سوال کے جواب میں طحہٰ نے مٹن سانگ کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اور عامر خان جیسے عظیم اداکاروں نے بھی مختلف گانوں میں زنانہ لباس میں رقص کیا ہے، یہ سوچ کر میرا اعتماد گانے کی شوٹنگ کیلئے بڑھا'۔

شوٹنگ کے دن کو یاد کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ شروع میں گھاگھرا چولی پہنے ہوئے تھے اور ان کا میک اپ بھی مکمل تھا لیکن کچھ کمی محسوس ہو رہی تھی۔

تاہم شوٹنگ کے ایک گھنٹے بعد کریو ٹیم نے مجھے وگ فراہم کی اور پھر سب کچھ صحیح ہوگیا، جس کے بعد وگ کی مدد سے میں اپنے کردار میں مکمل طور پر ڈوب گیا اور پرفارمنس میں حقیقی معنوں میں جان ڈال دی۔

واضح رہے کہ نوجوان حسیناؤں کے دلوں پر بجلیاں گرانے والے بھارتی اداکار طہٰ شاہ نے فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز ’ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار‘ میں ایک خوبرو نواب ’تاجدار‘ کا کردار ادا کیا جو ناصرف اپنی پُرکشش شخصیت بلکہ اپنی منفرد سوچ کے سبب بھی سب کو بھاگیا تھا۔

ویب سیریز کو دیکھنے کے بعد ناظرین طٰہٰ شاہ کے دیوانے بن گئے اور بھارت میں طہٰ شاہ کو عوامی سطح پر نئے ’نیشنل کرش‘ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

تازہ ترین