انفوٹینمنٹ

شاہ رخ اور سلمان کی ایک ساتھ موت کی پیشگوئی، مداح نجومی پر برہم

سلمان خان کی بیماری لاعلاج ہے، اُن کا انجام بہت برا ہوگا، ماہر نجوم کا دعویٰ

Web Desk

شاہ رخ اور سلمان کی ایک ساتھ موت کی پیشگوئی، مداح نجومی پر برہم

سلمان خان کی بیماری لاعلاج ہے، اُن کا انجام بہت برا ہوگا، ماہر نجوم کا دعویٰ

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

شاہ رخ خان اور سلمان خان بالی ووڈ انڈسٹری کے میگا اسٹار ہیں، جب بھی ان دونوں کی کوئی بھی فلم ریلیز ہوتی ہے تو تھیٹر ہمیشہ ہاؤس فل نظر آتے ہیں۔

کئی ایسے نجومی ہیں جو انکے کریئر کے زوال اور فلموں کی کامیابی و ناکامیوں کے پیشگوئیاں کرتے رہتے، تاہم اب سشیل کمار سنگھ نامی ماہر نجوم شاہ رخ خان اور سلمان کی موت کی پیشگوئی بھی کردی تھی جس پر انکے مداحوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی نجومی نے شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے میگا اسٹارز کی موت کی پیشگوئی کی ہے، اس سے قبل نجومیوں کی جانب سے مشہور شخصیات کے بچوں کی پیدائش، طلاقیں اور شادیوں کی پیشگوئیاں ہی سننے کو ملی ہیں۔

حال ہی میں سدھارتھ کنن کو دیےگئے ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران سشیل کمار نے دونوں اداکاروں کی موت کی پیشگوئی کی۔

سشیل کمار نے کہا کہ شاہ رخ خان کا وقت تو ٹھیک چل رہا ہے، سلمان خان کے لیے یہ وقت لگاتار خراب ہے، 2025، 2026، 2027، سب خراب چل رہا ہے، دونوں میں ایک مماثلت ہے، سلمان خان کو جلد ایک بہت بڑی بیماری تشخیص ہونے والی ہے، جس کا نام نہیں لیا جاتا، سلمان خان اور شاہ رخ خان کا ایک ہی سال میں انتقال ہوگا، 67 سال کی عمر میں دونوں دھرتی چھوڑ دیں گے'۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ سلمان خان کی کنڈلی میں پہلے ہی لکھا ہوا ہے کہ انہیں ایک بیماری کی تشخیص ہونے والی ہے، اور مستقبل میں ان کی صحت خراب ہوتی چلی جائے گی، اُن کی بیماری بالکل بھی قابل علاج نہیں ہے اور ان کا انجام بہت برا ہوگا۔

سوشل میڈیا صارفین برہم

ماہر نجوم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سلمان اور شاہ رخ خان کے مداح پیشگوئیوں پر شدید برہم نظر آئے۔

کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے لکھا 'ان سے ملیے، یہ صاحب بھگوان بنے بیٹھے ہیں، کیسے کیسے لوگ دنیا میں رہتے ہیں'۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ 'یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے اور انکی پرائیویسی کی شدید خلاف ورزی ہے، خدا کا خوف کریں! انکے گھر والوں کا کچھ خیال کریں، مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور کی زندگی کے بارے میں انکی اجازت کے بغیر بات کرنا کسی بھی طرح سے مناسب ہے'۔

یاد رہے کہ یہ وہی ماہر نجومی ہیں جنہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے اور ایشوریہ رائے بچن کی ابھیشیک بچن سے جلد طلاق ہونے والی ہے، تاہم یہ پیشگوئیاں سچ ثابت نہ ہوئیں اور دونوں جوڑیاں ایک ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔

تازہ ترین