پاکستانی حسیناؤں کے ’فرشی شلوار’ میں جلوے
یہ ٹرینڈ کہاں سے آیا ؟

بچے بڑے اور بالخصوص خواتین کو عید کی آمد سے قبل ہی عید کی تیاریوں کی فکر لاحق ہوگئی ہے کہ آخر اس مرتبہ کیسا لباس تیار کرایا جائے تو منفرد ہونے کیساتھ جاذب نظر لگے۔
یہاں ہم آپکی اس پریشانی کا ایک کوئک سلوشن لائے ہیں، اگر آپ بھی سوشل میڈیا پر فعال ہیں تو ان دنوں ہر جانب دھوم مچاتا وائرل ٹرینڈ ’فرشی شلوار’ کا نام تو ضرور ہی سنا ہوگا؟جس پر ڈیزائنرز کیا برانڈز اور فیشن کے شوقین افراد سبھی بات کر رہے ہیں۔
اور اب اس شور کے بعد ایسا لگنے لگا ہے کہ جیسے ماضی کے اس فیشن کو جان بوجھ کر دوبارہ متعارف کروایا جارہا ہو کیونکہ کئی سالوں سے تو ’اسٹریٹ پینٹس، کلوز، اور فلیپرز’ کاہی تو راج تھا۔
فرشی شلوار کا پس منظر:
لیکن سوال یہ ہے کہ آخر یہ ٹرینڈ آیا کہاں سے اور دوبارہ ٹرینڈ ان کیوں ہے؟ تو آئیے مختصراً جانتے ہیں کہ اس فرشی شلوار کا پس منظر ہے کیا؟
دراصل فرشی شلوار ایک روایتی جنوبی ایشیائی لباس ہے جو اپنی شاہانہ اور خوبصورتی کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کا تاریخی پس منظر ’مغلیہ دور‘ سے جڑا ہوا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اس کا نام فارسی کے لفظ ’فرش’ سے اخذ کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ’زمین’، کیونکہ یہ خاص شلوار اتنی لمبی ہوتی ہے کہ زمین پر جھاڑو دیتی محسوس ہوتی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ رجحان اس وقت کچھ عرصے کے لیے ہی مقبول ہوا تھا اسکے بعد اپنی پہچان کھو بیٹھا، کیونکہ یہ خاص طور پر نوجوان لڑکیوں کو زیادہ بھاتا ہے اسے لیےکئی معمر خواتین کا ماننا تھا کہ یہ فیشن خاص طور پر لمبی اور دبلی پتلی خواتین پر ہی جچتا ہے۔
فرشی شلوار اور شوبز حسینائیں:
تاہم اب صدیوں گزرنے کے بعد ایک بار پھر اس فیشن نے اپنی دھاک بٹھانا شروع کردی ہے جسکے سحر میں عام عوام سمیت شوبز فنکارائیں میں مبتلا ہوئی اور دلچسپ پوسٹس شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔
دور جدید میں اس ٹرینڈ کو عام کرنے کا کریڈٹ اداکارہ اور ماڈل صدف کنول کو دیا جارہا ہے اور ساتھ ہی فیشن برانڈ حسین ریہر کا نام بھی اس ٹرینڈ کو متعارف کرانے میں پیش پیش ہے۔
ساتھ ہی پاکستانی اداکارائیں بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بنتی نظر آرہی ہیں جن میں صدف کنول، سنبل اقبال، عائزہ خان، ماہرہ خان، کبریٰ خان، ثناء جاوید، انمول بلوچ، ہانیہ عامر، سجل علی اور مایا علی سمیت کئی حسیناؤں کے نام شامل ہیں۔
اس کے برعکس وہ صارفین بھی پیش پیش ہیں جو اس فرشی شلوار کے ٹرینڈ پر میمز، ایڈٹس اور تبصروں سے اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔کچھ لوگوں نے اس فیشن پر پسندیدگی کا اظہار کیا تو وہیں بہت سے افراد اس زبردستی کے رجحان پر ناخوش بھی نظر آ رہے ہیں۔
انٹرنیٹ پر وائرل میمز یہاں دیکھیں:





-
پاکستان -374 سیکنڈ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 5 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 12 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 30 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟