فیصل قریشی بھی ’فہد اور رجب بٹ’ اسکینڈل پر بول اٹھے
اداکار کا یوٹیوبر کے خلاف ردعمل سامنے آگیا

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فیصل قریشی نے بھی یوٹیوبر رجب بٹ کے فہد مصطفیٰ والے معاملے پر ڈھکے چھپے انداز میں ردعمل دے دیا۔
فیصل قریشی کا نام بھلا کون نہیں جانتا؟ یہ شخصیت اپنی بے مثال اداکاری اور جاندار پرفارمنس کی وجہ سے مشہور ہیں۔کئی دہائیوں پر محیط کیرئیر میں انہوں نے اہم پراجیکٹ کا حصہ بن کر اسے کامیابی سے ہمکنار کروایا۔
جن میں ’میری ذات ذرہ بے نشاں، بشر مومن، مقدر، اور حیوان جیسے نام شامل ہیں۔ تاہم ان دنوں اداکار نجی ٹیلی ویژن پر ماہ صیام کی مناسبت سے خصوصی ٹرانسمیشن کا حصہ بنے نظر آرہے ہیں جو چاند رات تک جاری و ساری رہے گی۔
حال ہی میں ان کی لائیو ٹرانسمیشن میں معروف اداکارہ صبا فیصل بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں دونوں نامور شخصیات نے سوشل میڈیا پر جاری تنازعات اور نوجوان اداکاروں میں ادب و احترام کی اہمیت پر بات کی۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فصیل قریشی نے نامور یوٹیوبر رجب کوڈھکے چھپے انداز میں فہد مصطفیٰ کے خلاف دیے گئے بیان کے سبب موضوع بحث بنایا۔
فیصل قریشی کا سوشل میڈیا کے بڑھتے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’سوشل میڈیا بہت بے رحم ہو چکا ہے اور یہ مسئلہ صرف یہاں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے۔’
ساتھ ہی فیصل نے انڈسٹری کے فنکاروں کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ،’ لیکن ایک اچھی بات یہ ہے کہا انڈسٹری میں آج کے نوجوان اداکار زیادہ باشعور اور مہذب ہو چکے ہیں۔ وہ سینئرز کی عزت کرنا جانتے ہیں اور اپنے رویے میں شائستگی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انڈسٹری درست سمت میں ترقی کر رہی ہے۔’
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ،’اگر کسی نے ماضی میں کچھ کہا بھی تھا، تو جو بھی اس بیان کا سیاق و سباق تھا مجھے یقین ہے کہ اس کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جس نے بھی کہا اس کی نیت کسی کو تکلیف دینے کی نہیں تھی۔’
فیصل قریشی کے مطابق،’ سب جانتے ہیں کہ فہد مصطفیٰ میرے لیے ایک چھوٹے بھائی کی طرح ہیں اور میں انہیں بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔ ہم نے بھی اپنے سینئرز کے ساتھ اختلافات دیکھے ہیں، مگر میں نے کبھی ان کے ساتھ بے ادبی یا گستاخی نہیں کی۔
رجب بٹ اسکینڈل:
یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے فیملی ولاگز کیلئے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ک فیملی ویلاگرز اپنے خاندانوں کو ‘بیچ‘ رہے ہیں اور پیسہ کمارہے ہیں’۔
فہد کے ان الفاظ کو رجب بٹ نے شاید دل پر لے لیا اور ایک انٹرویو میں انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پہلے ’کون فہد’ کہہ کر فہد مصطفیٰ کو ہی پہچاننے سے انکار کردیا اور پھر کہہ ڈالا کہ فہد مصطفیٰ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن وہ ایسے لوگوں کو عزت نہیں دے سکتے جو سینئر ہونے کے باوجود اپنے کام میں پیشہ ورانہ رویہ نہیں اپناتے۔
یوٹیوبر نے مزید کہا کہ وہ خود اپنے مواد پر کام کرتے ہیں اور دوسروں کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، جب کہ شوبز کے بہت سے لوگ بھی دوسروں کے خاندانوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
یہ معاملہ اتنا طول پکڑ گیا کہ حالانکہ فہد مصطفیٰ نے صرف خاموشی کے علاوہ کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا لیکن نامور شخصیت کے خلاف بات کرنے پر رجب بٹ کے خلاف شمعون عباسی اور فیضان شیخ سمیت کئی لوگ میدان میں آگئے۔
فیضان شیخ کا بیان:
انسٹاگرام اسٹوری میں فیضان شیخ نے رجب بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ ڈالا کہ،‘’میرا یہ بھائی اپنا خود کا کریکٹر صرف 5 منٹ میں ہی بھول گیا ، پہلے خود ہی ’کون فہد مصطفیٰ؟’ کہہ کر ان سے لاعلمی کا اظہار کیا اور پھر خود ہی جیتو پاکستان کا حوالہ دے دیا۔’
اداکار نے مزید لکھا کہ،’رجب بٹ صاحب آپکو اچھا لگے یا برا، لیکن آپ جس شخص کو پہچانے سے انکاری ہیں انہیں پوری دنیا جانتی بھی ہے اور پہچانتی بھی ہے اور بے حد چاہتی بھی ہے۔لیکن آپکا یہ رویہ بدقسمتی سے ہماری قوم کی عکاسی کرتا ہے’۔
شمعون عباسی کا فہد کے دفاع میں بیان:
اسکے بعد اداکار شمعون عباسی نے بھی رجب بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ ڈالا کہ،’ فہد مصطفیٰ ایک بڑا نام ہے اور وہ اپنے کیرئیر کے 20 سال سے زائد عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔’
میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اداکار اپنی محنت اور ہنر کے ذریعے ہر شعبے سے مداح بناتے ہیں۔ ایک اداکار صبح سویرے اپنے گھر سے کام، لوکیشنز اور ادائیگی کی تلاش میں نکلتا ہے۔ اداکار ایک مشکل اور سخت روٹین سے گزرتے ہیں اور خون پسینہ بہا کر اس مقام کو حاصل کرتے ہیں اور یہ سمجھنا آپ کے لیے مشکل ہوگا کہ وہ کیا کچھ جھیلتے ہیں۔’
شمعون عباسی کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ،’ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ کم تر ہیں، لیکن جس انداز میں آپ تکبر سے بات کر رہے ہیں، وہ مناسب نہیں۔’
-
پاکستان 6 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 18 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 25 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟
-
فلم / ٹی وی 42 منٹ پہلے
سپر اسٹار سلمان خان نے ٹوٹی پسلی کے ساتھ ڈانس کیسے کیا؟