انفوٹینمنٹ

دلدل میں پھنس چکا تھا، عامر خان کا اپنی فلاپ فلموں پر انکشاف

ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور کے بارے میں کھل کر بات کی

Web Desk

دلدل میں پھنس چکا تھا، عامر خان کا اپنی فلاپ فلموں پر انکشاف

ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور کے بارے میں کھل کر بات کی

عامر نے 1990 میں ’دل‘جیسی سپر ہٹ فلم کے ذریعے اپنی ناکامیوں پر قابو پایا
عامر نے 1990 میں ’دل‘جیسی سپر ہٹ فلم کے ذریعے اپنی ناکامیوں پر قابو پایا

مشہور اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ کرئیر کے آغاز میں جب فلم فلاپ ہوتی تھی تو میں گھر جاکر روتا تھا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور کے بارے میں کھل کر بات کی ، خاص طور پر 1988 میں فلم ’قیامت سے قیامت‘ تک کی زبردست کامیابی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

جب قیامت سے قیامت تک نے عامر کو راتوں رات اسٹار بنا دیا تو انہیں تقریباً تین سو سے شار سو فلموں کی پیشکش ہوئی۔ انہیں فلم سائن کرنے کی ذمہ داری کا احساس نہیں تھا، اور اسی بنا پر انہوں نے کئی فلموں کو ایک ساتھ سائن کر لیا۔

 عامر خان نے بتایا کہ ’اس وقت اداکار ایک ساتھ 30 سے 50 فلموں پر کام کرتے تھے۔ انیل کپور نے سب سے کم، یعنی 33 فلمیں سائن کی تھیں۔ میں نے بھی نو یا دس فلمیں سائن کر لیں، لیکن جن ہدایتکاروں کے ساتھ میں کام کرنا چاہتا تھا، انہوں نے مجھے کوئی آفر نہیں دی۔ جب ان فلموں کی شوٹنگ شروع ہوئی، تب احساس ہوا کہ یہ بہت بڑی غلطی تھی۔ میں دن میں تین شفٹوں میں کام کر رہا تھا اور خوش نہیں تھا۔ میں گھر جا کر روتا تھا۔‘

ابتدائی کامیابی کے بعد جلد ہی عامر کی فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہونے لگیں۔  اپنی ذہنی حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ ‘میڈیا نے مجھے ‘ون فلم ونڈر’ کہہ دیا، اور وہ غلط بھی نہیں تھے۔ میں نے کسی کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، اس وقت مجھے معلوم ہو چکا تھا کہ صرف یہ تین فلمیں ہی نہیں، بلکہ میری اگلی چھ فلمیں بھی فلاپ ہوں گی کیونکہ وہ ان سے بھی زیادہ خراب تھیں۔ میں دیکھ سکتا تھا کہ میرا کیریئر ختم ہو رہا ہے، میں دلدل میں پھنس چکا تھا اور نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔‘

عامر نے 1990 میں ’دل‘جیسی سپر ہٹ فلم کے ذریعے اپنی ناکامیوں پر قابو پایا۔ 90 کی دہائی میں انہوں نے خود کو بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں میں شامل کر لیا اور 2000 کی دہائی میں متعدد بلاک بسٹر فلمیں دیں۔

تازہ ترین