10 میں سے 4.5 ریٹنگ؟ ابراہیم اور خوشی پر صارفین کا طنز
75 فیصد افراد نے فلم کو 10 میں سے 10 ستارے دیے ہیں

بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اپنی فلم 'نادانیاں' کی کم ریٹنگ شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے صاحبزادے ابراہیم علی خان نے شونا گوتم کی ہدایت کاری میں بننے والی کرن جوہر کی فلم ’نادانیاں‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا، تاہم یہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس کے اداکاروں کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا ہے۔
اسی دوران ابراہیم علی خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر آئی ایم ڈی بی (IMDb) ریٹنگ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ تقریباً 75 فیصد افراد نے فلم کو 10 میں سے 10 ستارے دیے ہیں۔

تاہم، ابراہیم شاید اس بات پر غور نہیں کر سکے کہ اسکرین شاٹ پر درج ریٹنگ حقیقت میں 10 میں سے صرف 4.5 تھی، جو کہ ایک نچلی سطح کی ریٹنگ سمجھی جاتی ہے۔
اس ریٹنگ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرنا شروع کر دیے۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اس ایپ پر 4.5 کو اعلیٰ درجہ بندی کیسے سمجھا جا سکتا ہے؟‘
ایک اور صارف نے طنزیہ لکھا، ’یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی 4.5 ریٹنگ پر خوش ہو رہا ہو؟‘
اس طرح ابراہیم علی خان کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے ٹرول کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس نئے پراجیکٹ ’نادانیاں’ کی کہانی پیا (خوشی کپور) کی ہے، جو جنوبی دہلی کی ایک عام جرات مندانہ اور آزاد طبیعت والی لڑکی ہے، اور ارجن (ابراہم علی خان)، جو نوائڈا کا ایک متوسط طبقے کا لڑکا ہے۔
یہ دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں، لیکن جب ان کی دنیائیں ٹکراتی ہیں تو وہ ایک ایسا سفر شروع کرتے ہیں جس کی انہیں توقع نہیں تھی۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ ایک رولر کوسٹر کی سواری ہے جو شرارتوں اور پہلی محبت کی مٹھاس سے بھری ہوئی ہوگی۔
’نادانیاں کی ہدایتکاری کا آغاز ڈبیوٹ ڈائریکٹر شونا گوتم کریں گے، جو ’راکی اور رانی کی پریم کہانی’ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رہ چکی ہیں۔
جبکہ اس فلم کے پروڈیوسردھرمیٹک انٹرٹینمنٹ سے ہیں، جنہوں نے اس منصوبے کو فنڈ کیا ہے، اور اس حوالے سے انکا کہنا ہے کہ،’محبت ہمیشہ ہماری کہانیوں کا مرکز رہی ہے، اور نادانیاں کے ساتھ ہم اسے اس کی سب سے خالص اور جوان شکل میں منا رہے ہیں۔ یہ فلم ابراہم اور خوشی کے ساتھ ایک نیا اور متحرک جوڑا پیش کرتی ہے، اور یہ ابراہم کی دلچسپ ڈیبیو بھی ہے۔’
انکا فلم کی کہانی کیلئے پر عزم خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ،’یہ کہانی تعلق، افراتفری، اور تعلقات کی ہے جو جنریشن زیڈ کی محبت کی حقیقت کو بہترین انداز میں پیش کرتی ہے۔ ہم بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ ناظرین پہلی محبت کا جادو نادانیاں کے ساتھ دوبارہ جئیں۔’
-
فوڈ -286 سیکنڈ پہلے
آج کھانے میں تندوری چکن بنائیں
-
انفوٹینمنٹ 5 منٹ پہلے
ناکام ڈیبیو، اکشے اور شاہد کے ساتھ کام کرنے والی یہ ہیروئن کون؟
-
انفوٹینمنٹ 27 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 55 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا