انفوٹینمنٹ

سدھارتھ ملہوترا اپنے بچے کیسے پالیں گے؟ اہم انکشاف

سدھارتھ ملہوترا کا بچوں کی پرورش سے متعلق اہم مشورہ

Web Desk

سدھارتھ ملہوترا اپنے بچے کیسے پالیں گے؟ اہم انکشاف

سدھارتھ ملہوترا کا بچوں کی پرورش سے متعلق اہم مشورہ

سدھارتھ ملہوترا اپنے بچے کیسے پالیں گے؟ اہم انکشاف

بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا نے جلد اپنے گھر ننھے مہمان کا استقبال کرنے سے قبل ہی بچوں کی تریبیت اور پرورش سے متعلق اہم مشورہ دے دیا۔

2014 میں فلم 'فگلی' سے بالی وڈ ڈیبیو دینے والی کیارا ایڈوانی کو یوں تو کئی اسٹارز کریئر کے سفر میں ملے لیکن 2012 میں 'اسٹوڈنٹ اف دی ایئر' سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والے سدھارتھ ملہوترا سے 2021 میں کیارا ایڈوانی کا فلم شیر شاہ' کے سبب ملنا زندگی کے سب سے خوبصورت فیصلے کی وجہ بن گیا۔

دونوں فلم سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے اور طویل عرصہ ڈیٹنگ کرنے کے بجائے دو سال کے بعد شادی کرلی۔

7 فروری 2023 کو کیارا اور سدھارتھ نے قریبی دوست و رشتہ داروں کی موجودگی میں جیسلمیر کے سوریا گڑھ محل میں محبت کی شادی کی تھی جس کی ویڈیو اور تصاویر نے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا جلد اپنی فیملی کو دو سے تین کرنے والے ہیں اور اس حسین اضافے کی اعلان دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

اس خوشی سے بھر اعلان کے بعد سدھارتھ نے پہلی بار والدین بننے کے بارے میں کھل کر بات کی اور والدین کو ایک اہم مشورہ بھی دیا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سدھارتھ نے کہا کہ 'ضرور اپنے لڑکوں کو بچپن میں ہی قابو میں رکھنا چاہیے، اور یہی میرا مقصد ہو گا جب بھی زندگی میں ایسا موقع آئے، چاہے ہونے والی اولاد لڑکا ہو یا لڑکی۔'

سدھارتھ نے اپنی اور اپنے بھائی کی پرورش کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ 'دونوں بھائیوں کو زیادہ تر ان کی والدہ نے پالا کیونکہ ان کے والد مرچنٹ نیوی میں کام کرنے کے سبب اکثر سفر پر رہتے تھے'۔

سدھارتھ نے مزید کہا کہ 'والدہ دونوں والدین کا کردار ادا کرتی تھیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ کاروبار بھی کرتی تھیں۔' 

انہوں نے یہ بھی یاد کیا کہ 'جب وہ بچے تھے تو انہیں یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ ان کی والدہ ایک کاروباری خاتون تھیں، ہم دہلی میں رہتے تھے جہاں ہمارے گھر کے ساتھ ایک چھوٹا سا گیراج ہوتا تھا، اور میری والدہ اور ان کی دوست وہاں ایک چھوٹا سا بوتیک چلاتی تھیں، میں بچپن میں اس بوتیک میں جاکر مختلف رنگوں کے کپڑے دیکھتا تھا، لیکن اب مجھے سمجھ آتا ہے کہ میری والدہ کا میری اور میرے بھائی کی زندگی پر بہت بڑا اثر ہے۔'

یاد رہے کہ والدین بننے کی پلاننگ کے ساتھ ساتھ دونوں نے اپنے کریئر کو بھی چلانے کا فیصلہ کیا۔ کیارا ایڈوانی جلد آیان مکھرجی کی تھرلر فلم  'وار 2' اور فرحان اختر کے کرائم ڈراما 'ڈان 3' میں بھی کاسٹ کیا گیا ہے جہاں ان کے ساتھ رنویر سنگھ ہوں گے۔

دوسری جانب سدھارتھ اگلے پروجیکٹ 'پرم سندری' میں نظر آئیں گے، جو ایک رومانوی کامیڈی ہے اور اس میں ان کے ساتھ جھانوی کپور ہوں گی۔

تازہ ترین