فوڈ
لاہوری فروٹ چاٹ
اوپر سے ڈرائی فروٹ سے گارنش کریں
لاہوری فروٹ چاٹ
اوپر سے ڈرائی فروٹ سے گارنش کریں
رمضان المبارک میں افطار کے موقع پر ہر گھر میں فروٹ چاٹ ضرور بنتی ہے، کہیں اس کا خاصا اہتمام ہوتا ہے اور کہیں کسی بھی پھل کو سادگی سے کاٹ کر رکھ لیا جاتا ہے، ہر ایک اپنی سہولت اور جیب کے مطابق اپنے دستر خوان کو سجاتا ہے۔ اپنے دسترخوان کو سجاتے ہوئے ان لوگوں کو ضرور یاد رکھیں جن کے ہاں یہ اہتمام نہیں ہوپاتا، یا وہ اس طرح کر نہیں سکتے ان کے لئے بھی کچھ نہ کچھ ضرور کریں تاکہ رمضان کی برکتوں سے وہ لوگ بھی لطف اندوز ہو سکیں۔ یہاں ہم آپ کے لئے لاہور کی اسٹریت اسٹائل فروٹ چاٹ لے کر آئے ہیں، آپ خود بھی کھائیں اور اپنے پیاروں کو بھی کھلائیں۔
اجزا :
خربوزے ایک پیالی، کیلے 2 سے 3 عدد، سیب ایک پیالی، انگور ایک پیالی، امرود ایک پیالی، آڑو ایک پیالی (اگر دستیاب ہوں تو)، اسٹرابیری ایک پیالی، کھجور 4 سے 5 عدد، کریم 3 سے 4 کھانے کے چمچ، املی کی چٹنی آدھی پیالی، چاٹ مصالحہ حسب ذائقہ، کشمش، بادام، پستہ گارنشنگ کے لئے، املی کی چٹنی، املی کا گودا ایک پیالی، شکر یا گڑ ایک پیالی،نمک آدھا چائے کا چمچ، مرچ آدھا چائے کا چمچ، بھنا پسا زیرہ ایک چائے کا چمچ، سونٹھ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ۔
ترکیب :
چٹنی، املی کا گودا اور تمام اجزاء ملا کر پکالیں ،جب گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں ،چٹ پٹی املی کی چٹنی تیار ہے۔
فروٹ چاٹ : تمام پھلوں کو دھو کر کاٹ لیں۔ انگور بھی درمیان میں سے کاٹ کر دو ٹکڑے کر لیں۔ امرود کو کاٹ کراس کے بیج نکال دیں۔
کھجور بھی کاٹ کر اس کی گٹھلی نکال دیں۔ اب ان تمام پھلوں کو ملا لیں، ان میں کریم ڈال دیں، اب املی کی چٹنی ڈال دیں، اس کے بعد اس میں چاٹ مصالحہ ڈال کر اس کو خوب اچھی طرح مکس کر لیں، اس میں کوئی نمک مرچ الگ سے نہیں ڈالا جائے گا۔
اوپر سے ڈرائی فروٹ سے گارنش کریں۔ مزیدار فروٹ چاٹ تیار ہے۔ پھل اپنی مرضی سے کوئی بھی لے سکتے ہیں۔
ٹپ : اگر آپ پھل پہلے سے کاٹ کر رکھ رہی ہیں تو ان کو کالا ہونے سے بچانے کے لئے اس میں ایک لیموں نچوڑ دیں اور مکس کر دیں، پھل کالے نہیں ہوں گے۔
مزید خبریں
-
سعودی کبصہ (چکن اور چاول) کی ریسیپی
-
گولا کباب کی آسان ریسیپی
-
جے دیپ کا ایک دن میں 40 روٹیاں کھانے کا انکشاف
-
ظہیر اقبال کو کس بالی وڈ اسٹار کے گھر کی بریانی پسند ؟
-
بادشاہ نے ’بیڈ بوائے پیزا‘ کے ذریعے فوڈ بزنس میں قدم رکھ دیا
-
محرم کی سبیل کیلئے بہترین شربت
-
آج کھانے میں بنائیں بیف حلیم
-
آج جمعہ کے خاص دن بنائیں اسپیشل مٹن بریانی
-
چکن مکھنی ہانڈی کیسے بنائیں؟
-
دم پخت پلاؤ کی آسان ریسیپی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Social media reacts with memes as Prada sells safety pin for $775
How filmmaker Mira Nair raises her son Zohran Mamdani to stay ‘desi’?
Zohran Mamdani creates history, elected as first Muslim mayor of NYC
OpenAI makes ChatGPT Go free in India — check features
Zahid Ahmed blasts 'Lazawal Ishq' for spreading vulgarity
Juhi Chawla shares unknown stories on Shah Rukh Khan’s 60th birthday
Ishaan Khatter on turning 30: From ‘Homebound’ to Hollywood dreams
Feroze Khan’s wife’s cryptic Instagram story sparks divorce rumours


