انفوٹینمنٹ

ٹپو اور سونو کی شادی کی دھوم

‘ہماری شادی ہوگئی ہے، ہمیں آشیرواد دیجیے‘

Web Desk

ٹپو اور سونو کی شادی کی دھوم

‘ہماری شادی ہوگئی ہے، ہمیں آشیرواد دیجیے‘

اسکرین گریب
اسکرین گریب

مشہور بھارتی کامیڈی سیریل ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے مداحوں کے لیے ایک بڑا سرپرائز اس وقت سامنے آیا جب منگل کو جاری کیے گئے پرومو میں ٹپو اور سونو کی شادی کا انکشاف ہوا۔

اس پرومو میں دونوں کو روایتی شادی کے لباس میں دکھایا گیا ہے، جہاں ٹپو نے اعلان کیا، ‘ہماری شادی ہوگئی ہے، ہمیں آشیرواد دیجیے۔‘ اس غیر متوقع پیش رفت نے ناظرین کو حیران کر دیا اور انہیں بحث و مباحثہ پر مجبور کر دیا۔

 پرومو میں چمپکللال اور جیٹھالال نے سونو کو اپنی بہو کے طور پر قبول کر لیا، جبکہ بھڑے نے ٹپو کو اپنا داماد بنانے سے انکار کر دیا۔

 بھڑے کا کہنا تھا، ‘تم میرے داماد کبھی نہیں بن سکتے!‘ اس بیان نے شو کے مداحوں میں مزید الجھن اور تجسس پیدا کر دیا، کیونکہ بھڑے کا ردعمل مختلف نظریات کو جنم دے رہا ہے۔

پرومو کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں میں تجسس اور حیرت کی لہر دوڑ گئی۔ کچھ کا خیال ہے کہ یہ سب کچھ بھڑے کا ایک خواب ہو سکتا ہے، جبکہ دوسروں کا کہنا ہے کہ گوکلدھام سوسائٹی کے سیکریٹری بھڑے اس شادی کو حقیقت میں کبھی قبول نہیں کریں گے۔

مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے دیکھنے میں آئے، ایک مداح نے لکھا، ‘یہ خواب کچھ زیادہ ہی لمبا نہیں ہو گیا؟‘

 جبکہ ایک اور نے کہا، ‘بھڑے ماسٹر، اب خواب سے جاگنے کا وقت آگیا ہے۔‘

 تارک مہتا کا الٹا چشمہ گزشتہ 16 سالوں سے نشر ہو رہا ہے اور اس دوران شو میں کئی اہم تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں ہیں۔ 

پچھلے سال پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ‘TMKOC یونیورس‘ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پروڈیوسر اس وقت شو میں نئے اور دلچسپ پہلو شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اب مداح بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کہ یہ شادی کا منظر حقیقت ہے یا محض ایک خواب۔ سب کی نظریں اس پر ہیں کہ اگلی کہانی کیا موڑ لے گی اور ٹپو اور سونو کی شادی کا معاملہ کس طرف جائے گا۔

تازہ ترین