فیشن

فہد مصطفیٰ پر بھی 'فرشی شلوار' کا جادو چل گیا

فہد مصطفیٰ بھی 'فرشی شلوار' ٹرینڈ میں انٹرسٹڈ نکلے

Web Desk

فہد مصطفیٰ پر بھی 'فرشی شلوار' کا جادو چل گیا

فہد مصطفیٰ بھی 'فرشی شلوار' ٹرینڈ میں انٹرسٹڈ نکلے

عید کی آمد آمد ہے اور اس سے قبل ہر برانڈ کوئی نہ کوئی نیا فیشن متعارف کرواتا ہے جو ایک نہیں بلکہ ہر برانڈ پر نظر آنے لگتا ہے اور فیشن کے دلدادہ کے لیے لازمی ہوجاتا ہے کہ وہ اس فیشن کو فالو کریں۔

رواں سال عید سے قبل ٹرینڈ میں آنے والا لباس کوئی اور نہیں بلکہ 'فرشی شلوار' ہے جو کسی کی نئی سوچ کا نتیجہ نہیں بلکہ دہائیوں قبل پاکستان میں سب سے زیادہ فیشن ایبل ڈریس تھا جس کو اب واپس لایا گیا ہے۔۔

یوں تو تمام ہی برانڈز نے اسے اپنی عید کلیکشن کا حصہ بنایا لیکن اصل میں اس فیشن کو واپس لانے والی صدف کنول ہیں جنہوں نے 2023 میں چھوٹی قمیص کے ساتھ فرشی شلوار کو واپس لاتے ہوئے اپنے برانڈ کا حصہ بنایا۔

جہاں سوشل میڈیا پر جاتے ہی اب کوئی نہ کوئی سلیبریٹی اس ڈریس کو پہنی نظر آرہی ہے وہیں فہد مصطفیٰ نے بھی اس ٹرینڈ میں انٹرسٹ ظاہر کردیا ہے۔

فہد مصطفیٰ کا اس ٹرینڈ میں انٹرسٹ ظاہر کرنا انکے فینز کو بالکل حیران کرتا نہیں دکھا کیوں کہ وہ اپنے شو 'جیتو پاکستان' میں ایسے ایسے ملبوسات پہن چکے ہیں جو بے انتہا انوکھے تھے اور اکثر لباس تو ایسے تھے جو ان پر زنانہ لباس پہننے کا الزام لگا گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں فہد مصطفیٰ اپنے گیم شو کے دوران شائستہ لودھی سے یہ پوچھتے نظر آئے کہ 'یہ فرشی شلوار کے کے آیا ہوا ہے کچھ، کیا ہے یہ، زارا بیان کیجیے۔'

اس پر شائستہ لودھی نے کہا کہ 'پُرانے زمانے میں پہنی جاتی تھیں جو چوڑے پائنچوں کی شلوار ہوتی تھیں تو وہ اب واپس آگئی ہیں'۔

فہد مصطفیٰ نے شائستہ لودھی سے اگلا سوال کیا کہ 'تو کیا یہ فرشی شلوار میں بھی پہن سکتا ہوں؟' جس پر شائشہ لودھی بولیں کہ 'جی آپ بالکل پہن سکتے ہیں، آپ نے کل جو جیکٹ پہن لی ہے نا اب تو آپ کچھ بھی پہن سکتے ہیں'۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ 'بیٹا جو میں پہن سکتا ہوں ناں وہ پورے پاکستان میں کوئی بھی کیری نہیں کرسکتا ہے'۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے شروع کردیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'فہد بھائی آپ پہن تو سب لیتے ہو لیکن اچھا بھی تو لگنا چاہئے، کبھی عورت کے کپڑے پہن کر آجاتے ہو کبھی دعوتِ ولیمہ کے'۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ' فہد نے بات تو صحیح کی ہے کچھ بھی پہن لے، عجیب و غریب نہیں لگتا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

یاد رہے کہ جس دور میں خواتین میں فرشی شلوار فیشن میں تھی مردوں میں بھی فیشن چوڑے پائنچوں والی شلوار کا ہی تھا اور سوشل میڈیا پر پرانے زمانے میں لی گئیں کچھ پاکستانی مردوں کی یادگار تصویر بھی زیرِ گردش ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 تصویر کا بے رنگ ہونا پُرانے کیمروں کی یاد تو تازہ کرتا دکھا ہی لیکن فرشی شلواروں کی مردوں میں مقبولیت کو بھی عیاں کرگیا کیونکہ اس تصویر میں لائن سے کھڑے مرد ایک جیسی شلواریں ہی پہنے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین