فلم / ٹی وی

پشپا 2 کیلئے نیا قانونی تنازع کھڑا ہوگیا

درخواست گزار نے فلم سے حاصل ہونے منافع کو عدالت میں چیلنج کردیا۔

Web Desk

پشپا 2 کیلئے نیا قانونی تنازع کھڑا ہوگیا

درخواست گزار نے فلم سے حاصل ہونے منافع کو عدالت میں چیلنج کردیا۔

فلم میں مرکزی کردار اللو ارجن نے نبھایا۔
فلم میں مرکزی کردار اللو ارجن نے نبھایا۔

اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم ’پشپا 2 دی رول‘ ہندوستانی سنیما میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم کے طور پر ابھری۔

فلم کو ریلیز کے ساتھ ہی قانونی مسائل سے نمٹنا پڑا جب پریمیئر میں بھگدڑ مچنے کے سبب ایک ماں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی اور اس کا بیٹا زخمی ہوگیا تھا۔

تاہم بلاک بسٹر ثابت ہونے والی یہ فلم اب ایک اور تنازع میں پھنس گئی ہے۔

سنے پریکشاکا ونیوگا دارولا سنگھم کے صدر جی ایل نرسمہا راؤ نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کی ہے۔

اس درخواست کے مطابق نرسمھا راؤ نے کہا کہ پشپا-2 سے حاصل ہونے والے منافع کو چھوٹے بجٹ کی فلموں کی فلاح و بہبود اور سبسڈی کے لیے الگ رکھا جانا چاہیے۔

نرسمہا راؤ نے مزید دلیل دی کہ فلم نے دنیا بھر میں 1800 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی، اور ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے اور فائدہ مند شوز کی وجہ سے فلم کو زیادہ منافع ہوا۔

درخواست گزار نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا کہ ٹکٹ کی قیمتوں اور خصوصی اسکریننگ کو کس بنیاد پر منظور کیا گیا تھا اور اس معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا تھا۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومت کو ہدایت کی جائے کہ وہ فلم کے منافع کو ایسی سرگرمیوں کے لیے مختص کرے جن سے سنیما ناظرین کو فائدہ پہنچے، جیسے کہ عوامی تھیٹروں کی تعمیر اور چھوٹی فلموں کی حمایت کے لیے اقدامات کرنا

کیس کی سماعت کرتے ہوئے، جج نے درخواست کی مطابقت پر سوال اٹھایا اور کہا کہ بینیفٹ شوز اور ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔

تاہم، درخواست گزار نے واضح کیا کہ درخواست خاص طور پر فلم سے حاصل ہونے والے منافع سے متعلق ہے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی فراہم کرے جو ان کے دعووں کی حمایت کرتا ہے اور کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

پشپا 2: دی رول 

فلم میں اللو ارجن ٹائٹل رول میں ہیں 2021 کی بلاک بسٹر ’پشپا: دی رائز‘ کا سیکوئل ہے جب کہ پارٹ ون کی کہانی مرکزی کردار کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کارکن ہونے سے لے کر جرم کی دنیا کے باددشاہ بننے تک کے سفر پر مرکوز تھی۔

اس کے سیکوئل نے مرکزی کردار کے عزائم اور چیلنجزکو مزید گہرائی سے پیش کیا، پرانے دشمنوں کے دوبارہ سر اٹھانے اور نئے دشمنوں کے ابھرنے کے ساتھ، سیکوئل نے مرکزی کردار کو غلبہ حاصل کرنے کی جستجو میں درپیش رکاوٹوں کی کھوج کرتے دیکھا گیا۔

اللو ارجن نے اپنے مشہور کردار پشپا راج کو دوبارہ ادا کیا جب کہ اداکارہ رشمیکا مندانا مے شری ولی کے طور پر واپسی کی، جو ٹائٹلر کردار کی محبت تھی۔

ان کے علاوہ، فلم میں فہد فاصل، سنیل، جگدیش پرتاپ بندری، دھننجایا، راؤ رمیش، اور انسویا بھردواج سمیت ایک شاندار کاسٹ شامل تھی، جن میں سے سبھی نے پہلی قسط سے اپنے کرداروں کو دوبارہ پیش کیا۔

تازہ ترین