انفوٹینمنٹ

جنت زبیر اور فیصل شیخ کا بریک اپ؟

انسٹاگرام پر جنت نے فیصل کر انفالو کردیا

Web Desk

جنت زبیر اور فیصل شیخ کا بریک اپ؟

انسٹاگرام پر جنت نے فیصل کر انفالو کردیا

انسٹاگرام پر جنت نے فیصل کر انفالو کردیا
انسٹاگرام پر جنت نے فیصل کر انفالو کردیا

چھوٹے پردے سے کریئر کی شروعات کرنے والی بھارتی سوشل میڈیا انفلوئینسر اور اداکارہ  جنت زبیر نے اپنےدیرینہ دوست فیصل شیخ  العروف ’مسٹر فیصل’ کو انسٹاگرام پر ان فالو کرکے بریک اپ کی افواہوں کو جنم دے دیا۔

23 برس میں ہی کامیابیاں سمیٹنے والے اداکارہ جنت زبیر کا شمار بھارت کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور مہنگی ترین ٹی وی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جس سے متعلق مشہور ہے کہ وہ ایک ایپی سوڈ کے لاکھوں روپے چارج کرتی ہیں۔

لیکن صرف پیشہ ورانہ  زندگی میں ہی وہ کامیاب نہیں بلکل سوشل میڈیا متحرک اسٹار کی لو لائف بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کیونکہ ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار فیصل شیخ کیساتھ انکے تعلقات بہت کچھ کہتے سنائی دیے۔

لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں کے درمیان دال میں کچھ کالا ہے اور یہ دونوں دوست اور ممکنہ لوو برڈز اپنے اپنے راستے علیحدہ کرچکے ہیں۔

جنت اور فیصل کے بریک اب کی قیاس آرائیاں:

یہ افواہیں اس وقت سرگرم ہوئیں جب عقاب جیسی نظریں جمائے صارفین نے نوٹ کیا کہ ہر دکھ سکھ کے ساتھی فیصل کو جنت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان فالو کردیا اور صرف جنت ہی نہیں، بلکہ ان کے بھائی ایان زبیر اور والدہ نازنین نے بھی فیصل کو ان فالو کرکے اس بھڑکتی آگ کو مزید ہوا دی۔

جنت زبیر اور فیصل شیخ کا بریک اپ؟

لیکن دلچسپ بات یہ رہی کہ فیصل شیخ اب بھی جنت زبیر اور ان کے بھائی اور ان کی والدہ کو فالو کر رہے ہیں۔

جنت زبیر کا مبہم پیغام – مداح پریشان:

ابھی فالو اور ان فالو کی جنگ جاری ہی تھی جنت زبیر کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، کیونکہ اس میں ان کے ذاتی معاملات میں کسی پریشانی کا اشارہ ملتا ہے۔

11 مارچ 2025 کو اداکارہ  نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بغیر میک اپ کے ایک کریمی رنگ کی شال میں ملبوس نظر آئیں۔ اگرچہ وہ تصاویر میں مسکرا رہی تھیں، لیکن ان کے چہرے کے تاثرات کچھ اور ہی کہانی سنا رہے تھے، جیسے وہ گہری سوچوں میں گم ہوں۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے جنت نے کیپشن لکھا کہ،’جو ہے اسے قبول کرو، جو تھا اسے جانے دو، اور جو آنے والا ہے اس پر بھروسہ رکھو۔’

ان الفاظ کے بعد مداحوں میں مزید قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید ان کے اور فیصل شیخ کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔

جنت کی اس پوسٹ کے بعد ان کے فینز نے فوری طور پر کمنٹس سیکشن میں تبصرے کرنے شروع کر دیے۔ایک صارف نے لکھا کہ،’ سچ میں جنت، ایان اور آنٹی نے فیصل کو ان فالو  کر دیا، یقین ہی نہیں ہو رہا!’

ایک اور صارف نے سوال کیا کہ،’جنت، ابھی تو آپ کو فیصل کا ساتھ دینا چاہیے تھا، لگتا ہے گوروَو سیلیبریٹی ماسٹر شیف جیت گیا اور فیصل افسردہ ہوگا، آپ کو اس کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔’

جب فیصل شیخ نے جنت زبیر سے شادی کا اشارہ دیا:

واضح رہے کہ ایک وقت وہ بھی تھا کہ جب  دونوں کی جوڑی کے کافی چرچے تو تھے لیکن انہوں نے کبھی کھل کر اپنے تعلقات کے بارے میں بات نہیں کی تھی  تاہم،’سیلیبریٹی ماسٹر شیف’ کے دوران فیصل نے ایک دلچسپ تبصرہ کیا، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

شو کے دوران، جب فیصل کی کھانے بنانے کی مہارتکی تعریف کی گئی، تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ،’اس شو کے بعد تو میری پکی شادی ہو جائے گی۔’

حالانکہ فیصل نے کسی کا نام نہیں لیا تھا  لیکن مشہور ہدایتکارہ فرح خان نے اس موقع پر مذاق کرتے ہوئے کہا کہ،’جنت کی سیر تو کراؤں گی میں۔’

جنت زبیر کون؟

اداکارہ جنت زبیر نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک کی دنیا میں بھی تہلکہ مچاکر فین بیس میں اضافہ کیا ہے۔

جنت زیبر نے سال 2007 میں مشہور ڈراما 'دل مل گئے' سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، 2010 میں 'مٹی کے بنّو' میں نظر آئیں اور 2011 سے 2012 تک ڈراما 'پھلوا' میں ننھی بچی کا کردار نبھایا اور خاص پہچان بنالی۔

جنت زبیر نے فلم 'لَو کا دی اینڈ' اور 'ہچکی' میں بھی کام کیا لیکن فلمی دنیا میں کچھ خاص کارنامہ سرانجام نہیں دے سکیں۔

اداکارہ کو شہرت کی منازل بآسانی طے کروانے میں ویڈیو میکنگ اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارمز ڈبز میش، میوزیکلی اور ٹک ٹاک ثابت ہوا جو انکی سوشل میڈیا پر بھی زبردست فین فالوئنگ کی وجہ بنا۔

تازہ ترین