فلم / ٹی وی

ایچ ایس وائے کی اونچی اڑان، ’ہالی وڈ’ میں انٹری

معروف فیشن ڈیزائنر اب ہالی وڈ میں پہچان بنانے نکل پڑے

Web Desk

ایچ ایس وائے کی اونچی اڑان، ’ہالی وڈ’ میں انٹری

معروف فیشن ڈیزائنر اب ہالی وڈ میں پہچان بنانے نکل پڑے

معروف فیشن ڈیزائنر  اب ہالی وڈ میں پہچان بنانے نکل پڑے
معروف فیشن ڈیزائنر اب ہالی وڈ میں پہچان بنانے نکل پڑے

پاکستانی فیشن انڈسٹری کے نامور ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائے نے پاکستان کے بعد اب ہالی وڈ میں بھی اپنے فن کا لوہا منوانے کیلئے کمر کس لی۔

اطلاعات کے مطابق فیشن ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار نے ڈزنی پلس کی  ریلیز ہوئی  سیریز ’ڈیلی بوائز’ میں نہ صرف ہالی ووڈ پروڈکشن کے لیے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ اس میں اپنا آن-اسکرین ڈیبیو بھی کرلیا ہے جسکے بعد ہالی وڈ میں اداکاری کا آغاز  کرنے والے وہ پہلے پاکستانی ڈیزائنربن گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عبداللہ کی تخلیق کردہ  6 مارچ کو ہولو اور ڈزنی+ پر ریلیز ہونے والی سیریز ’ڈیلی بوائز’  کی ہدایتکاری  کے فرائض احمد ابراہیم اور جینی کونر نے سر انجام دیے ہیں۔

ڈیلی بوائز کی کہانی:

کہا جارہا ہے کہ یہ  امریکی کامیڈی سیریز ڈارک ہیومر اور سنسنی خیز کہانی پیش کرتی ہے جو وراثت، جرم، اور خاندانی کشمکش کے گرد گھومتی ہے۔

 10 اقساط پر مشتمل  پہلے سیزن کی یہ کہانی دو پاکستانی نژاد امریکی بھائیوں کے گرد گھومتی ہے، جن کی زندگی ان کے والد کی اچانک موت کے بعد یکسر تبدیل ہوجاتی ہے کیونکہ ان کے والد، جو ایک کامیاب کنوینینس اسٹور چین کے مالک تھے، اچانک وفات پا جاتے ہیں، تو ان کے دو لاڈلے بیٹے سب کچھ کھو بیٹھتے ہیں۔

 لیکن جلد ہی بیٹوں کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے والد کی اصل کمائی ایک مجرمانہ سرگرمیوں کے نیٹ ورک سے تھی اور  اب یہ دونوں بھائی اپنے والد کے جرائم کی دنیا میں ان کی جگہ سنبھالنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

حسن شہریار یاسین کا رول:

اس سیریز میں بات کریں ایچ ایس وائے کردار کی تو حسن شہریار یاسین  نے سیریز کی اقساط 8 اور 9 میں مرکزی اداکاروں پورنا جگن ناتھن، ساگر شیخ، اور زین صالح کے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں، جہاں وہ اپنے منفرد جنوبی ایشیائی انداز کو ہالی وڈ کی کہانی میں شامل کر رہے ہیں۔

ایچ ایس وائے کی اونچی اڑان، ’ہالی وڈ’ میں انٹری

اور اطلاعات ہیں کہ شائقین انہیں انہی اقساط میں اسکرین پر بھی دیکھ سکیں گے۔

ہالی وڈ کے تجربے پر ایچ ایس وائے کے خیالات:

ایک انٹرویو میں ہالی وڈ میں کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ،’ڈیلی بوائز کے لیے ڈیزائننگ کرنا ایک شاندار تجربہ تھا، لیکن اس سیریز کے ذریعے میرا ہالی وڈ ڈیبیو ہونا اس لمحے کو اور بھی خاص بنا دیتا ہے۔ ’

حسن شہریار کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ،’یہ تعاون صرف فیشن کے بارے میں نہیں بلکہ نمائندگی کے بارے میں بھی ہے۔ ایک بڑے ہالی وڈ پروجیکٹ میں خالص جنوبی ایشیائی ڈیزائنز کو عالمی سطح پر متعارف کروانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اور میں بے حد پُرجوش ہوں کہ لوگ اسے دیکھیں گے۔’

ایچ ایس وائی کا اداکاری کا سفر:

یاد رہے کہ فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین  نے اپنی اداکاری کا آغاز 2021 میں ڈرامہ ’پہلی سی محبت’  سے کیا ،اس کے بعد 2022 میں انہوں نے فلم ’عشرت میڈ ان چائنا’ کے ذریعے بڑے پردے پر قدم رکھا، جہاں انہوں نے ایک ولن کا کردار نبھایا۔

اور اب وہ ہالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھ کر انے فنی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر منوارہے ہیں۔

تازہ ترین