فلم / ٹی وی

سنیل شیٹی نے ‘ہیرا پھیری3‘ کو بلاک بسٹر قرار دے دیا

پریا درشن فلم کے لیے خود لکھ رہے ہیں، ان کے پاس ایک غیر معمولی اسکرپٹ ہے، اداکار

Web Desk

سنیل شیٹی نے ‘ہیرا پھیری3‘ کو بلاک بسٹر قرار دے دیا

پریا درشن فلم کے لیے خود لکھ رہے ہیں، ان کے پاس ایک غیر معمولی اسکرپٹ ہے، اداکار

فلم کا اعلان پریا درشن کی سالگرہ پر سامنے آیا۔
فلم کا اعلان پریا درشن کی سالگرہ پر سامنے آیا۔

اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی کی فلم پھر ‘ہیرا پھیری 3 ‘ بالی وڈ کے ان سیکوئلز میں سے ایک ہے جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

ہیرا پھیری سیریز کا آغاز 2000 میں ہوا، اس سیریز نے اپنے ناقابل فراموش کرداروں، یادگار ڈائیلاگز اور لازوال مزاح کے ساتھ ہندوستان میں ایک مشہور مقام حاصل کر رکھا ہے۔

اب فلم کا باضابطہ اعلان ہونے کے بعد شائقین اس فرنچائز کو سینما اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں، ایسے میں سنیل شیٹی نے ہیرا پھیری 3 اسکرپٹ کے بارے میں گفتگو کی اور یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ غیر معمولی اور بلاک بسٹر ہوگی۔

ایک انٹرویو کے دوران فلم میں شام کا کردار نبھانے والے اداکار نے کہا کہ 'میرے خیال میں پریا درشن سر ہی وہ حقیقی اور واحد انسان ہیں جو ہیرا پھیری 3 بنا سکتے ہیں، میں اس کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

سنیل شیٹی نے مزید کہا کہ وہ ایسے شخص ہیں جو بہت اچھی طرح کامیڈی جانتے ہیں، وہ عظیم اسکرپٹ رائٹر ہیں اور وہ اس فلم کے لیے دوبارہ خود لکھ رہے ہیں، ان کے پاس ایک غیر معمولی اسکرپٹ ہے'۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ شائقین فلم سے کیا امید رکھ سکتے ہیں؟ تو سنیل نے اعتماد سے جواب دیا ک 'بلاک بسٹر'۔

سیکوئل کے لیے جوش و خروش بہت زیادہ ہے کیونکہ خود پریا درشن نے اکشے کمار کی سالگرہ پر کام کرنے کی تصدیق کی تھی۔

یہاں تک کہ تینوں اداکاروں کو ایک ساتھ ایئرپورٹ پر بھی دیکھا گیا جس نے دلچسپی کو اور بھی بڑھا دیا۔

شوبز نیوز پلیٹ فارم پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق، پروجیکٹ سے واقف ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار دسمبر 2025 میں ہیرا پھیری 3 کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ شروع کرنے والے ہیں۔

دوسری جانب سنیل کو حال ہی میں ابراہیم علی خان کی پہلی فلم نادانیاں میں دیکھا گیا تھا، فلم میں خوشی کپور بھی ہیں۔

شونا گوتم کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں سنیل خوشی کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں، جس میں ماہیما چوہدری، جگل ہنسراج اور دیا مرزا بھی معاون کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔

سنیل شیٹی اگلی فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں نظر آئیں گے، جس میں اکشے کمار، پریش راول، ارشد وارثی، تشار کپور، شریاس تلپڑے، آفتاب شیوداسانی، جیکی شراف، روینہ ٹنڈن، لارا دتہ، جیکولین فرنینڈس، اور دیشا پٹانی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اس سال کے آخر میں بڑے پردے پر آنے والی ہے۔

تازہ ترین