مومنہ اقبال ایک خواجہ سرا؟
حقیقت کیا ؟

خوبصورتی میں اپنی مثال آپ پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ مومنہ اقبال کی جنس سے متعلق قیاس آرائیاں تھیں کہ وہ ایک مکمل لڑکی نہیں بلکہ ایک خواجہ سرا ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’پارلر والی لڑکی‘ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ مومنہ اقبال ، پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی دلکش شخصیت اور شاندار اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی۔
مومنہ نے 2018 میں ڈراما سیریل 'پارلر والی لڑکی' سے اپنے شوبز سفر کا آغاز تو کیا، لیکن ان کی اصل پہچان ڈراما 'عہدِ وفا' سے بنی، جس نے انہیں ایک منفرد مقام دلایا۔اس کے بعد سے اب تک مومنہ اقبال اپنی فنی صلاحیتوں کے سبب انڈسٹری پر راج کیے ہوئی ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق یہ خبریں بھی سرگرم ہوئیں تھیں کہ وہ ایک مکمل لڑکی نہیں بلکہ ایک خواجہ سرا ہیں؟؟ جس کی حقیقت اب کئی سال بعد سامنے آگئی۔
یہ قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد شروع ہوئیں جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ’ٹرانس جینڈر شناخت’ ظاہر کی اور یہ بھی بتایا تھا کہ اس شناخت کے بعد بہت چھوٹی عمر میں انکے خاندان نے انہیں گھر سے نکال دیا تھا۔
مومنہ اقبال ایک ’ٹرانس جینڈر‘؟ حقیقت کیا؟
یہ ویڈیو 29 اگست 2022 کو منظر عام پر آئی جب اداکارہ نے ’فوشیا میگزین’ کو انٹرویو دیا۔ جسے بعد میں ایڈٹ کرکے متنازع بیان اور ٹرانس جیندر کے موضوع سے تبدیل کردیا گیا تھا۔
ایڈٹ شدہ ویڈیو کو منصور علی خان نے اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی کیا۔

انہوں نے ایڈٹ شدہ ویڈیو شیئر کرنے کیساتھ اداکارہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ،’مومنہ اقبال ایک بہترین اداکارہ ہیں اور انہوں نے شاندار کردار ادا کیے ہیں، لیکن آج مجھے معلوم ہوا کہ وہ ٹرانس جینڈر ہیں، اور میرا ان کے لیے احترام مزید بڑھ گیا۔’
جبکہ اس ویڈیو میں مومنہ اقبال کو کہتے سنا گیا تھا کہ،’میں ایک ٹرانس پرسن ہوں۔ جب میری ماں کو معلوم ہوا، تو مجھے گھر سے نکال دیا گیا ’۔
وائرل ویڈیو فیک نکلی:
جیسے ہی یہ تہلکہ خیز بیان منظر عام پر آیا وہیں کئی صارفین نے اصل کلپ کیساتھ اس ویڈیو کے جھوٹے ہونے کا ثبوت پیش کردیا۔
جس کے بعد یہ بات تو واضح ہوگئی کہ مذکورہ متنازع ویڈیو جھوٹے بیانیے کو پھیلانے کے لیے ایڈیٹ کی گئی تھی جبکہ مومینہ اقبال نے اپنی جنس یا خاندان سے متعلق کبھی کوئی ایسا بیان نہیں دیا۔
اس مکمل انٹرویو کا جائزہ لیا جائے تو اصل ویڈیو میں، ٹائم اسٹیمپ 49:30 پر، مذہب پر گفتگو ہو رہی تھی، جہاں مومنہ اقبال نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اپنے خاندان کے ایمان کے بارے میں بات کی تھی۔