درِفشاں کی سیاہ پشواس میں قیامت ڈھاتی ادائیں
دِرفشاں سلیم کا فیشن سینس پھر بازی لے گیا

پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے اپنی دلکشی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاہ پشواس پہن کر تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کردیں۔
درِفشاں سلیم نے ڈراما 'دل ربا' سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی حقیقت پسند ادکاری اور دلکشی سے سب کے دل جیتی چلی گئیں۔
درِفشاں کو فینز 'شبرا' کے نام سے بھی پہچانتے ہیں جس کی وجہ انکا بلال عباس کے ساتھ کیا گیا ڈراما 'عشقِ مرشد' ہے جس میں دونوں کی نہ صرف منفرد اداکاری بلکہ جادوئی کیمسٹری کو بھی ناظرین کی جانبس ے پسند کیا جارہا ہے۔
ان کا شمار پاکستان کی حسین ترین اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے اور انکی شکل و صورت کی طرح انکا نام بھی حسین اور منفر ہے اور اس نام کی آج تک کوئی اداکارہ بھی نہیں آئی ہیں۔
اداکارہ یوں تو اپنے فیشن سینس سے سب کو دیوانہ بناتی ہی رہتی ہیں لیکن گزشتہ ماہ وہ اپنے بھائی کی شادی میں مصروف تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے سوشل میڈیا پر خوب فیشن شو لگایا اور اپنے حسین لُکس میں لی گئیں تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کیں۔
اب اداکارہ نے پاکستانی کلاتھنگ برانڈ 'میہا' کے شاہکار کو زیب تن کرکے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور حسین سیاہ پشواس میں اپنی تصاویر شیئر کردیں۔
درِفشاں کی یہ تصاویر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں بھی انکے دیوانوں کا تانتا بندھ گیا۔
درِ فشاں سلیم ان تصاویر میں سیاہ ویلوٹ کپڑے سے تیار کردہ پشواس پہنی ہوئی ہیں جس پر کیا گیا تلّا ورک اس جوڑے کو دیسی حسن سے بھی نواز رہا ہے۔
پشواس کی دلکشی میں مزید اضافہ اس کا گھیرا کر رہا ہے جس پر سنہری بیل لگی ہوئی ہے جبکہ ویلوٹ کے نیچے میچنگ سیاہ کپڑا بھی ہے جس پر گوٹا بیل کو ٹاکا ہوا ہے۔
فینز کی جانب سے درِفشاں سلیم کے اس حسین جوڑے اور انکے مکمل لُک کو 10 میں سے 10 مارکس دیے جارہے ہیں اور انہیں 'فیشن کوئین' اور 'حسن پری' جیسے القابات سے بھی نوازا جارہا ہے۔
تصاویر یہاں دیکھیں:






-
انفوٹینمنٹ 3 منٹ پہلے
نادیہ جمیل کا اپنی آف اسکرین بیٹی کیلئے پیار بھرا پیغام
-
پاکستان 32 منٹ پہلے
پی ایس ایل ترانہ تنازع، علی ترین کو ’مردوں کا ملالہ‘ کا خطاب مل گیا
-
عالمی منظر 43 منٹ پہلے
میانمار میں7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک بھی متاثر
-
سوشل میڈیا 50 منٹ پہلے
جیبلی (Ghibli)اسٹائل میمز کیا؟ ٹرینڈ کیوں کررہی ہیں؟