سوشل میڈیا

ثناء اور شعیب کی مزاحیہ نوک جھونک کی دھوم

یہ دلچسپ مکالمہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا

Web Desk

ثناء اور شعیب کی مزاحیہ نوک جھونک کی دھوم

یہ دلچسپ مکالمہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی نجی ٹی وی کے گیم شو میں جیت کے بعد ہونے والی دلچسپ نوک جھونک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

ثناء جاوید اور شعیب ملک نے 2024 کے آغاز میں شادی کی، اور ان کی شادی کا اعلان مداحوں کے لیے ایک حیرت انگیز خبر ثابت ہوا۔ شادی کے بعد یہ جوڑی تنازعات اور تنقید کا سامنا کرنے کے باوجود اپنی مضبوط ہم آہنگی اور خوشگوار ازدواجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کرتی رہی ہے۔

حالیہ گیم شو میں دونوں نے ایک سال کے وقفے کے بعد شرکت کی، جہاں شعیب ملک کی ٹیم نے زبردست فتح حاصل کی۔ جیت کے بعد دونوں کے درمیان دلچسپ اور مزاحیہ نوک جھونک ہوئی، جسے مداحوں نے خوب سراہا۔

 ثناء جاوید نے شعیب ملک کی جیت کا سہرا اپنے سر باندھتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی تھی جس کے باعث شعیب ملک کامیاب ہوئے، ورنہ وہ شکست کے قریب تھے۔

شعیب ملک نے اس دعوے کا جواب دیتے ہوئے اپنی محنت اور لگن کو کامیابی کی اصل وجہ قرار دیا، تاہم ثناء جاوید نے اس بات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور پُر اعتماد انداز میں کہا کہ جیت میں ان کا کردار سب سے اہم تھا۔

یہ دلچسپ مکالمہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ لوگ اس جوڑی کی معصومانہ کیمسٹری کو سراہ رہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ ثناء اور شعیب کی کیمسٹری واقعی لاجواب ہے اور دونوں اس شو میں بہت پیارے لگ رہے تھے۔

تازہ ترین